تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 14 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 14

تذكرة المهدى 14 وہ الہام الہامات میں درج ہے۔پھر میں نے حضرت مولانا مولوی نور الدین صاحب سے اس درد اور کشف اور صحت کا حال اور حضرت اقدس علیہ السلام کا تشریف لانا وغیرہ بیان کیا۔تب حکیم الامت نے فرمایا کہ بے شک صحبت صالحین میں یہی برکت ہے۔اور یہی مطلب حدیث جبرئیل سے صاف کھلتا ہے جو حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ مسافر کی شکل میں جبریل کو دیکھا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت مجمع زیادہ ہو گا اور سب صحابہ رضی اللہ عنہم آپ سے مل کر بیٹھے ہونگے تو سب پر کشفی حالت طاری ہو گئی۔اسی طرح تمہارے اور حضرت کے ایک دیوار بیچ میں تھی آپ کو بھی الہام ہو گیا اور تمکو بھی یہ برکت کشف و الهام حضرت کشف ہو گیا الحمد للہ علی ذالک غرض حضرت سید احسن امروہوی سلمہ کا اعلام الناس اقدس نے فرمایا کہ مولوی سید محمد احسن صاحب امرد ہی کو بلا لو دو چار قدم پر مولوی صاحب رہتے تھے میں مولوی صاحب کو بلا لایا تو ہنسکہ فرمایا حضرت مولوی صاحب آپ کا اس زردہ تمباکو کی نسبت کیا فتویٰ ہے۔مولوی صاحب بہت ہے اور عرض کیا کہ حضرت صاحبزادہ صاحب جو زردہ کھاتے ہیں انہوں نے سوال بنایا ہو گا فرمایا ہاں مولوی صاحب نے عرض کیا کہ اس تمباکو کی نسبت بہت فتوے علماء کے لکھے گئے ہیں اور کتابیں بھی لکھی ہیں کوئی حرام کہتا ہے کوئی مکروہ کوئی کچھ کوئی کچھ اور آج کل اس کا اسقدر زور ہے کہ کوئی بچا ہو گا۔کوئی کھاتا ہے کوئی پتا ہے کوئی سونگھتا ہے اس کا رواج اس زمانہ میں بہت ہے۔مولوی درویش بھی بچے ہوئے نہیں۔اور حضور کے سامنے میری کیا مجال کہ اس کا فتوی بیان کروں آپ نے فرمایا کہ آپ کی تحقیق زبردست تحقیق ہے۔مولوی صاحب نے عرض کیا کہ الامر فوق الادب تمباکو میری تحقیق میں مفطر ہے جیسے افیون مخدر ہے حرمت کی کوئی وجہ پائی نہیں جاتی شریعت میں اس کا کوئی ذکر نہیں سوائے اس کے کہ اس کو