تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 111 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 111

تذكرة المحمدي 111 حصہ اول علمی کے زمانہ میں آئے تو کسی سے میری یہی گفتگو تھی تو بیچ میں جناب حافظ صاحب نے دخل دے دیا اور کہا ہم مرزا صاحب کو ولی مانتے ہیں اس سے زیادہ اور کچھ نہیں مانتے۔میں حافظ صاحب کی اس بات کو سن کر خاموش ہو رہا اور میں نے سمجھا کہ یہ وہی مانیں گے جو کہہ رہا ہوں لیکن بتدریج۔اب کوئی حافظ صاحب | سے دریافت کرے تو شاید مجھ سے بھی دو چار ہاتھ آگے ہی ہوں گے اس بات کا جواب اس نے یہی دیا کہ مرزا صاحب تو امام مہدی نہیں ہیں۔اور مسیح نہیں ہیں۔میں نے کہا کہ جب حضرت مسیح علیہ السلام دنیا میں پیدا ہوئے تھے تو یہودیوں نے انکار کیا تھا۔اور آنحضرت ا اللہ کا انکار مکہ کے قریش نے کیا یہودیوں نے کہا کہ یہ وہ مسیح نہیں ہے جس کی آمد کی خبر ہے کہ وہ کسی آئندہ زمانہ میں آئے گا بلکہ یہود تو ایک مسیح کے انتظار میں ہیں۔اس شخص نے کہا کہ کیا ہم یہودی ہیں میں نے کہا کہ تم اپنے گریبان میں منہ ڈال کر دیکھو کہ تمھارے قول و فعل کس سے ملتے جلتے ہیں اس بات پر وہ شخص سخت محضبناک ہو کر کہنے لگا دیکھو جی مرزا کردیتا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا اور وہ الہام ہوا میں مہدی ہوں مسیح ہوں۔مجھ جیسا انسان غیرت مند کب روا رکھ سکتا تھا کہ حضرت اقدس علیه السلام فداه جانی و روحی و نفسی دای والی) کی نسبت ایسا گندہ جملہ سن سکے۔بس میں نے اس کے ایک ایسا تھپڑ مارا کہ اس کی ٹوپی پگڑی سر پر سے اتر کر دور جا پڑی اور کها او مردود دشمن مقبول الی تو ایسا جملہ نا پاک ایسے صادق مصروق طاہر و مظہر انسان کی نسبت اور میرے سامنے بکتا ہے اور نہیں جانتا کہ میں انکا خادم اور مرید ہوں اور وہ میرے آقا اور مرشد اور رہنما ہیں۔خبردار جو آج سے میرے پاس آیا۔اوریا مجھ سے ملا میں نے اس کو نکال دیا۔آٹھ دس روز تک وہ میرے مکان جائے فروکش تک