تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 8 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 8

تذكرة المهدي 8 مه اول حضور کا کیا فتوی ہے حکم ہو تو ترک کر دیں۔پس حضرت اقدس علیہ السلام نے مجھے یہ حکم دیا تھا کہ ہمارے پاس مختلف مضمون کے خط آتے ہیں بعض دعا کے لئے آتے ہیں سو اس میں ہمارا قاعدہ یہ ہے کہ جس وقت کسی کا خط دعا کے لئے آتا ہے تو ہم اسی وقت دعا کر دیتے ہیں۔اور جب وہ یاد آتا ہے تب بھی دعا کیا کرتے ہیں سو ایسے خطوط کا جواب یہ لکھ دیا کرو کہ ہم نے دعا کی ہے اور کرتے رہیں گے اور چاہئیے کہ دعا کے لئے یاد دلاتے رہو۔اور بعض خطوط مسائل دریافت کرنے کے بارہ میں ہوتے ہیں پس جو مسئلہ ایک دفعہ تم کو کسی کے دریافت کرنے پر بتلایا جاوے تو ہمیشہ بے پوچھے لکھ دیا کرو۔اور جو نیا مسئلہ ہو وہ دریافت کر لیا کرو۔بعض خیریت دریافت کیا کرتے ہیں ان کو خیریت کی اطلاع دید یا کرو۔اور بعض جواب نہیں چاہتے۔وہ صرف اپنی یاد دہانی کے لئے خط لکھتے ہیں ان کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔تاوقتیکہ وہ جواب طلب نکریں اور بعض خطوط ہمارے متعلق ہوتے ہیں۔ہم پڑھ کر خود ہی جواب دیں گے اس بنا پر آپ نے فرمایا کہ حقہ کی نسبت ہمارا کوئی نیا فتویٰ نہیں ہے بہتر ہے کہ آہستہ آہستہ چھوڑ دو کہ جس میں تکلیف نہ ہو۔تمہا کو کھانا ایک روز کا ذکر ہے کہ دارالامان میں کسی شخص نے ذکر کیا کہ تمباکو حضرت اقدس امام الائمہ مسیح موعود علیہ السلام نے آج تمباکو کے کھانے اور پینے کی حرمت کا فتویٰ دیا ہے چونکہ میں تمباکو یعنی زردہ پان میں بوجہ دانتوں کے درد کے کھاتا تھا۔حرمت کا فتویٰ سن کر متفکر ہوا اور سوچا کہ اگر حضرت اقدس نے در حقیقت حرمت کا فتویٰ دیا ہے۔تو چھوڑ دینا چاہئے۔اس وقت میں سب کام چھوڑ کر حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت مبارک میں حاضر ہوا تو آپ نے میری آواز سن کر دروازہ کھول دیا۔اور فرمایا صاحبزادہ صاحب کیسے آئے۔میں نے عرض کیا کہ حضور نے تمباکو کی نسبت حرمت کا فتویٰ دیا ہے فرمایا نہیں۔تم سے کس نے کہا۔میں نے عرض کیا کہ فلاں شخص نے ابھی