تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 84 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 84

تذكرة المحمدي 84 صدیق صدیق پھر امیر المومنین بھی ہوئے علی ہذالقیاس حضرت سید عبد القادر جیلانی قطب ہوئے اور پھر غوث بنے جیسا جیسا کام ویسا نام اس کی بہت سی مثالیں ہیں اس پر آشوب اور آخری زمانہ میں امام کی ضرورت تو تھی ہی کیونکہ بوجہ تفرقہ ہونے کے اور اور گروہ گروہ بن جانے کے ایک امام چاہئے تھا تا کہ اس کے پیچھے سب لوگ چلیں اور تفرقہ سے بچیں اور امام بھی ایسا ہوتا کہ جو مہدی ہدایت یافتہ ہو یعنی منہاج نبوت پر اس کا قدم ہو اور براہ راست اللہ تعالیٰ سے ہدایت پائے ہوئے ہو تاکہ تفرقہ اور اختلاف سے لوگوں کو الگ کر کے ایک راہ پر لگادے۔یہ اندرونی تفرقوں اختلافوں کی اصلاح کے لحاظ سے ہے پھر وہ صحیح ہو جن کا علم براہ راست خدا سے مسح کئے ہوئے ہو یعنی اس کا علم زمینی نہ ہو بلکہ آسمانی اور رہبی اور لانی ہو نہ کسی اور اس وجہ سے بھی مسح ہو کہ جب ایک مسیح عاجز انسان خدا بنایا گیا اور خالق السموات والارض مانا گیا اور زندہ جی قیوم عالم الغیب میجی ممیت سمجھا گیا تو ضرور تھا کہ اس کے مقابلہ میں وہی صفات مسیحی رکھتا ہو بلکہ اس سے بڑھ چڑھ کر ہو آدے کیونکہ جب تک کہ اس مسیح سے بڑھ کر قوت قدسیہ میں علم میں تاثیرات میں معجزات و نشانات میں نہ آئے تب تک وہ غلط فہمیاں اور غلطیاں جو پھیلی ہوئی ہیں دور نہیں ہو سکتی ہیں مسیح موسوی ایک قوم کی اصلاح اور دہ بھی گفتی کی چند باتوں کی اصلاح کے لئے آیا جیسا کہ اس کا مرشد یکی اور حضرت موسیٰ علیہما السلام اور یہ مہدی اور مسیح تمام دنیا کے مفاسد دور کرنے کے لئے آیا جیسا کہ اس کا پیشوا اور رہنما افضل الرسل خاتم النبین کل دنیا اور اسود احمد کالے اور گوروں کے لئے آیا تھا مسیح موسوی نے حضرت بیٹی سے اصطباغ لیا اور اس مسیح محمدی نے خود اپنے رہنما سے بلا واسطہ غیرے اصطباغ پایا چنانچہ آپ کی وحی اس پر شہادت دیتی ہے کہ من علم و تعلم اور اس کا نام محمد د احمد اور اس کا نام غلام احمد وہ حمد کئے گئے اور یہ حمد کرنے والا اور پھر غلام یعنی پسر پس غلام کا ترجمہ ہو ا ولد احمد یا ابن احمد