تذکرۃ المہدی

by Other Authors

Page 136 of 317

تذکرۃ المہدی — Page 136

تذكرة المهدي 136 ایک جم غفیر اور مولوی صاحبان تھے اور ادھر سے حضرت اقدس علیہ السلام زنانہ مکان سے باہر مردانہ مکان میں جانے کے لئے نکلے تو مولوی صاحب سے مٹھ بھیٹر ہو گئی اور خود حضرت اقدس علیہ السلام نے السلام علیکم کہہ کر مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا اور مولوی صاحب نے وعلیکم السلام جواب میں کہہ کر مصافحہ کیا خدا جانے اس مصافحہ میں کیا برقی قوت تھی اور کیسی مقناطیسی طاقت اور کیا روحانی شش تھی کہ ید اللہ سے ہاتھ ملاتے ہی مولوی صاحب ایسے از خود فتہ ہوئے کہ کچھ چون وچرانہ کر سکے اور سیدھے ہاتھ میں ہاتھ دیئے ہوئے حضرت اقدس علیہ السلام کے ساتھ مردانہ مکان میں چلے آئے اور حضرت اقدس علیہ السلام کے سامنے دو زانو بیٹھ گئے اور یا ہر مولوی اور تمام حاضرین وعظ حیرت میں کھڑے رہ گئے اور آپس میں یہ گفتگو ہونے لگی۔ایک : ارے میاں یہ کیا ہوا۔اور مولوی صاحب نے یہ کیا حماقت کی کہ مرزا صاحب کے ساتھ ساتھ چلے گئے۔دو سرا : مرزا جادو گر ہے خبر نہیں کیا جادو کر دیا ہو گا ساتھ جانا مناسب نہیں تھا۔تیسرا مولوی صاحب دب گئے مرزا کا رعب بڑا ہے رعب میں آگیا۔چوتھا : اجی مرزا نے جو اتنا بڑا دعویٰ کیا ہے۔مرزا خالی نہیں ہے کیا یہ دعوی ایسے ویسے کا ہے؟ پانچواں : بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ مرزا روپیہ والا ہے اور مولوی لالچی طامع ہوتے ہیں مرزا نے کچھ لالچ دے دیا ہو گا۔بعض مولوی صاحب عالم فاضل ہیں مرزا کو سمجھانے اور نصیحت کرنے گئے ہیں مرزا کو سمجھا کے اور توبہ کراکے آئیں گے۔اور دوسرے : یہ بات ٹھیک ہے ایسا موقعہ ملاقات اور نصیحت کا بار بار نہیں ملتا اب یہ موقع مل گیا مرزا کو تو بہ کرا کے ہی چھوڑیں گے۔اور عام لوگ : مولوی پھنس گیا اور پھنس گیا۔خواہ طمع میں خواہ علم میں خواہ اور