تذکار مہدی — Page 274
تذکار مهدی ) 274 روایات سیّد نا محمود رواج نہ تھا، اب تو کچھ کچھ ہو رہا ہے، ہماری والدہ صاحبہ چونکہ دتی کی ہیں اس لئے وہ تیار کرواتی تھیں۔اس ہندو نے جو ایک بار کباب کھائے تو اسے پسند آئے اس لئے جب آتا ان کی فرمائش کرتا اور مسجد کے پاس والی کوٹھڑی میں چھپ کر کھا لیتا لیکن مجالس میں آپ کے ساتھ گوشت خوری پر بحث کرتا مگر آپ نے اسے کبھی نہ جتایا کہ چھپ کر تو تم گوشت کھاتے ہو اور باہر آ کر بحث کرتے ہو۔پس مومن کو ہمیشہ نرمی دکھانی چاہئے۔ایسے لوگ جو اس قسم کی حرکات کرتے ہیں یا تو غیر مومن ہوتے ہیں اور یا شرارتی جو اندر رہ کر جماعت کو بدنام کرتے ہیں یہاں جماعت کی تعلیم و تربیت کا انتظام بخوبی ہے، اس کے لئے ایک خاص محکمہ ہے، پھر مساجد میں بھی اس کا خیال رکھا جاتا ہے، خطبات میں میں سمجھاتا رہتا ہوں لیکن ان سب باتوں کے باوجود جس پر اثر نہ ہو، میں کس طرح مان لوں کہ وہ مومن ہے، یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ وہ مومن نہیں اور یا پھر یہ کہنا پڑے گا کہ وہ منافق ہے اس لئے اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔وہ دراصل غیروں سے ملا ہوتا ہے اور ایسی حرکات کر کے جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے جیسا کہ میں نے پچھلے جمعہ میں مثال سنائی تھی کہ کس طرح ایک شخص نے ہندوؤں کے ساتھ احمدیوں کی لڑائی کرانے کی کوشش کی تھی۔خطبات محمود جلد 15 صفحہ 93 تا94) اللہ تعالیٰ قبولیت دعا کے لئے ظاہری سامان پیدا کرتا ہے کسی بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ ان کی دعائیں بہت قبول ہوتی تھیں کوئی سپاہی ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دعا کیجئے میرے ہاں بچہ پیدا ہو جب وہ واپس جانے لگا تو آپ نے دیکھا کہ جس طرف سے آیا تھا اس سے مخالف سمت کو روانہ ہوا ہے۔انہوں نے اس سے پوچھا کہ کہاں جاتے ہو اس نے کہا میں فوج میں ملازم ہوں رخصت پر گھر آیا ہوا تھا اور اب اپنی نوکری پر واپس جا رہا ہوں۔اس بزرگ نے کہا اگر تو نوکری پر جا رہا ہے تو میری دعائیں کیا کام دے سکتی ہیں۔میری دعا تو اس صورت میں کارگر ہو سکتی ہے کہ تو گھر پر رہے اور ان طبعی ذرائع کا استعمال کرے جو اللہ تعالیٰ نے بچہ ہونے کے لئے مقرر کئے ہیں۔اس میں شبہ نہیں کہ سامان کے بغیر بھی بعض اوقات کوئی کام ہو جاتا ہے، مگر اس میں بھی اخفاء کا پہلو ضرور ہوتا ہے یہ کبھی نہ ہوگا کہ دعا کی اور عناصر میں یکا یک ویسا ہی تغیر پیدا ہو گیا۔مثلاً پانی ملنے کے لئے دعا کی جائے تو یہ نہ ہوگا کہ ہوا میں سے آکسیجن اور ہائیڈ روجن الگ ہو کر آپس میں مل جائیں اور پانی