تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 862

تذکار مہدی — Page 171

تذکار مهدی ) 171 روایات سید نا محمود جب قلوب کو پھیر دیتا ہے تو یہی فتح حقیقی فتح کہلاتی ہے پس دلوں کو فتح کرنے کی کوشش کرو اور چاہے لوگ سختی سے پیش آئیں ، ان سے ایسی محبت اور پیار کا سلوک کرو کہ آخر وہ اس کے نتیجہ میں ہماری جماعت میں شامل ہو جائیں۔خطبات محمود جلد 15 صفحہ 90-89 ) مقدمه مارٹن کلارک اور محمد حسین بٹالوی کی ذلت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو اسلام دیا، اخلاق فاضلہ دیئے اور نمونہ سے بتا دیا کہ ان پر عمل ہو سکتا ہے۔پہلے خیال تھا کہ ان چیزوں پر عمل محال ہے مگر آپ نے بتا دیا کہ عمل ہو سکتا ہے پھر بھی کئی ہیں جو فائدہ نہیں اٹھاتے۔ہم میں سے کئی جو جوش میں آ کر مخالف کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں مگر آپ پر قتل کا ایک جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔اس وقت اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ڈگلس تھے جو اس وقت بھی زندہ ہیں اور اب کرنل ڈگلس ہیں وہ اس قدر متعصب تھے کہ جب اس ضلع میں آئے تو کہا کہ اس ضلع کے رہنے والا ایک شخص مسیح ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اب تک کیوں اسے سزا نہیں دی گئی؟ ان کی عدالت میں یہ مقدمہ پیش ہوا ایک انگریز کہلانے والے شخص نے جو انگریز مشہور تھا مگر در اصل انگریز نہیں بلکہ پٹھان تھا۔یہ مقدمہ کیا تھا۔اس کے انگریز کہلانے کی وجہ یہ تھی کہ پٹھان ہونے کے سبب سے اس کا رنگ انگریزوں کی طرح گورا تھا اور پھر ایک انگریز نے اسے بیٹا بنایا ہوا تھا اس لئے لوگ اسے انگریز سمجھتے تھے۔اس کا نام مارٹن کلارک تھا ان کا بیٹا یا بھائی ابی سینیا کی سابق حکومت میں وزیر اعظم تھا۔آپ میں سے کئی ایک نے اخباروں میں پڑھا ہوگا کہ مسٹر مارٹن نے یہ کہا، یہ مارٹن اس مارٹن کلارک کا بیٹا ہے یا بھائی ہے، رشتہ کی تعین میں اس وقت نہیں کر سکتا۔ان مسٹر مارٹن کلارک نے عدالت میں یہ دعویٰ کیا کہ میرے قتل کیلئے مرزا صاحب نے ایک آدمی بھیجا ہے۔مسلمانوں میں علماء کہلانے والے بھی اس کے ساتھ اس شور میں شامل ہو گئے۔چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب تو اس مقدمہ میں آپ کے خلاف شہادت دینے کیلئے بھی آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت بتا دیا تھا کہ ایک مولوی مقابل پر پیش ہوگا مگر اللہ تعالی اسے ذلیل کر یگا لیکن باوجود اس کے کہ الہام میں اس کی ذلت