تذکار مہدی — Page 86
تذکار مهدی ) 86 روایات سید نا محمودی پہرے لگے ہوئے ہیں۔میں اندر گیا جہاں سیڑھیاں ہیں وہاں ایک تہہ خانہ ہوتا تھا۔میں نے دیکھا کہ حضرت صاحب کو وہاں کھڑا کر کے آگے اُپلے چن دیئے گئے ہیں اور ان پر مٹی کا تیل ڈال کر کوشش کی جارہی ہے کہ آگ لگا دیں۔مگر جب دیا سلائی سے آگ لگاتے ہیں تو آگ نہیں لگتی۔وہ بار بار آگ لگانے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے۔میں اس سے بہت گھبرایا لیکن جب میں نے اس دروازے کی چوکھٹ کی طرف دیکھا تو وہاں لکھا تھا کہ :- جو خدا کے بندے ہوتے ہیں ان کو کوئی آگ جلا نہیں سکتی۔“ و, سیدانی فقیرنی سوانح فضل عمر جلد اوّل صفحہ 154-153 ) ایک دفعہ ایک سیدانی فقیر نی ہمارے گھر آئی میں اسوقت چھوٹا تھا۔وہ آکر چار پائی پر بیٹھ گئی اور کہنے لگی۔میں آل رسول ﷺ ہوں مجھے کچھ دو۔حضرت صاحب نے بھی کچھ دیا اور گھر کے لوگوں نے بھی دیا۔پھر اس نے پانی مانگا مگر جب ایک عورت نے اسے پانی دیا تو سخت ناراض ہو کر کہنے لگی۔امتیوں کے گلاس میں مجھے پانی دیتی ہے۔ہم سادات آل رسول ہے ہیں۔اول تو پانی پلانے کے لئے نیا گلاس چاہیئے تھا اور اگر پرانے ہی میں پانی دینا تھا تو پہلے اسے اچھی طرح مانجھنا تھا۔اب وہ فقیر نی ہو کر آئی تھی مگر باوجود اس کے اس میں وہ عادت موجود تھی جو ناواجب ادب و احترام کرتے رہنے سے پیدا ہو جاتی ہے۔ریوڑیاں اور کونین (خطبات محمود جلد 10 صفحہ 70 ) ایک دفعہ میں ایک جگہ گیا اس وقت میں چھوٹا بچہ تھا اور مدرسہ میں پڑھتا تھا۔وہاں میں نے بورڈنگ میں دیکھا کہ ایک لڑکا ریوڑیاں کھا رہا تھا اور ایسی طرز پر کھا رہا تھا کہ اس کی حالت قابل بنی تھی۔یعنی ریوڑیوں کو اس نے چھپایا ہوا تھا جیسے ڈرتا ہے کہ اور کوئی نہ دیکھ لے۔مجھے ہنسی آگئی اور میں نے پوچھا یہ کیا کرتے ہو؟ کہنے لگا سنا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ریوڑیاں پسند ہیں اس سنت کو پورا کرتا ہوں۔میں نے کہا آپ تو کونین بھی کھاتے ہیں وہ بھی کھاؤ۔تو جہاں انسان اپنے آپ کو بچانا چاہتا ہے وہاں ہمیشہ ایسی باتوں کو لے لیتا ہے جواس