تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 775 of 862

تذکار مہدی — Page 775

تذکار مهدی ) 6775 نامحمودی روایات سیّد نا محمود شیطان کا کوئی حملہ کارگر نہیں ہوسکتا۔وہ انسانی علم کی کمی کی وجہ سے عارضی طور پر دھوکا کھا سکتا ہے وہ عارضی طور پر کسی بات کو صحیح طور پر سمجھنے سے قاصر رہ سکتا ہے مگر وہ فنانہیں ہوسکتا۔وہ گمراہ نہیں ہوسکتا کیونکہ اس نے خدا کو پکڑا ہوا ہے اور جس نے خدا کو پکڑا ہوا ہو۔وہ گمراہ نہیں ہوسکتا۔( الفضل 14 ستمبر 1939 ء جلد 27 نمبر 11 صفحہ 8،7) حضرت مسیح علیہ السلام کی بن باپ ولادت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہم نے بیسیوں دفعہ سنا ہے کہ مسیح کی بن باپ ولادت نبوت کا کانٹا پھیر نے اور یہود کو یہ بتانے کے لئے تھی کہ بنی اسرائیل سے خدا تعالیٰ نے اب اپنا منہ موڑ لیا ہے اور وہ ان کی بداعمالیوں کی سزا میں اب نبوت کا سلسلہ ایک دوسری قوم میں منتقل کرنے والا ہے۔چونکہ سلسلہ نسب باپ کی طرف سے چلتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے مسیح کو بن باپ پیدا کیا۔یہ بتانے کے لئے کہ اب یہود میں کوئی مرد ایسا نہیں رہا جس کی اولاد میں سے کسی کو نبی بنایا جا سکے۔چنانچہ اب ہم جس کو نبی بنا رہے ہیں بغیر باپ کے بنارہے ہیں صرف اس کی ماں اسرائیلی ہے مگر آنے والے نبی میں اتنا حصہ بھی نہیں ہوگا اور اللہ تعالیٰ اسرائیل سے اپنے تعلقات کلی طور پر منقطع کر لے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتابوں میں بھی اس مسئلہ کا بار بار ذکر فرمایا ہے چنانچہ مواہب الرحمن وغیرہ میں یہ مضمون پایا جاتا ہے اور درجنوں دفعہ ہم نے آپ کی زبان سے بھی یہ بات سنی ہے کہ حضرت مریم بھی ایک علامت تھیں اس خدائی انتباہ کی کہ نبوت اب بنی اسرائیل سے بنی اسماعیل میں منتقل ہونے والی ہے اور موسی“ کی اس پیشگوئی کا ظہور بالکل قریب ہے جس میں اس نے بتایا تھا کہ خدا وند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں (یعنی بنی اسماعیل ) میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا۔‘ (استثناء باب 18 آیت 15) پس چونکہ مریم بھی ایک خدائی نشان تھیں اس لئے ہمیں پوری طرح تحقیق کرنی چاہیئے کہ بائبل اور قرآن نے ان کے وجود کو کس شکل میں پیش کیا ہے۔(تفسیر کبیر جلد پنجم صفحہ 153 تا154) مدرسہ احمدیہ کی بنیاد خدا تعالی کی قدرت اور اس کا منشاء کبھی اس سے بڑے معجزے بھی دکھا سکتا ہے۔تو