تذکار مہدی — Page 3
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم عرض حال سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح کی نسبت حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں :۔ایک اور بات جس کی طرف ہماری جماعت کی توجہ کی ضرورت ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے سوانح کی حفاظت ہے۔ہمارے زمانہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے سب سامان موجود ہے۔قلم ، دوات، سیاہی ، کاغذ ، مطبع وغیرہ لیکن اگر ہم اس کام کو نہ کریں تو کیسے سخت افسوس کی بات ہے اور بعد میں آنے والے لوگ ہمیں کس نظر سے دیکھیں گے۔نئے نئے آنے والے لوگ کیا جانتے ہیں کہ مسیح موعود کیا تھے جب تک ان کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہ ہو جس سے وہ ان کا حال بہ تمام معلوم کرسکیں۔۔۔پس ہمارے بہت بڑے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود کے حالات اور آپ کے سوانح کو بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے محفوظ کر دیں۔ہمارے لئے آنحضرت کا اسوہ حسنہ اور پھر ( آپ کے عاشق صادق ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسوہ حسنہ نہایت ضروری ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود کے سوانح لکھنے نہایت ضروری ہیں۔پس جس کسی کو آپ کا کوئی واقعہ کسی قسم کا یاد ہو وہ لکھ کر میرے نام بھیج دے۔یہ ނ ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے۔جس کو ہم نے کرنا ہے میں نے ایک آدمی کو لوگوں حالات دریافت کر کے لکھنے کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ لکھ رہا ہے تم میں سے بھی جس کو کوئی واقعہ یاد آئے وہ لکھ کر بھیج دے تا کہ کل واقعات ایک جگہ جمع کر کے چھاپ دیئے جائیں اور ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں۔آج بہت سے لوگ حضرت مسیح موعود کے دیکھنے والے اور آپ کی صحبت میں بیٹھنے والے موجود ہیں اور ان سے بہت سے واقعات معلوم ہو سکتے ہیں مگر جوں جوں یہ لوگ کم ہوتے جائیں گے۔آپ کی زندگی کے حالات کا معلوم کرنا