تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 2 of 862

تذکار مہدی — Page 2

تذکار مهدی ) 626 روایات سید نا محمودی خطبہ جمعہ فرمودہ 24 / اکتوبر 2014ء میں صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیان کردہ واقعات کے تعلق سے فرمایا: صحابہ کے واقعات تو پہلے بھی میں بیان کرتا رہا ہوں۔حضرت مصلح موعودؓ نے اپنے انداز میں بھی اپنے بعض واقعات بیان کئے یا جو آپ کے سامنے ہوئے جو آپ نے دیکھے وہ آپ بیان فرماتے رہے اور آپ کے مختلف خطابات اور خطبات میں یہ چھپے ہوئے ہیں۔ان میں سبق بھی ہیں۔نصائح بھی ہیں۔تاریخ بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت بھی ہے۔اس کے کئی پہلو سامنے آتے ہیں۔یہ سب باتیں ہماری زندگیوں میں بڑا مؤ ثر کردار ادا کرتی ہیں۔یہ باتیں ہماری زندگیاں سنوار نے والی ہیں۔ہمارے ایک واقف زندگی حبیب الرحمن صاحب کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو مختلف جگہوں سے نکال کے جمع کریں۔اچھی کوشش ہے لیکن بعض باتیں بغیر سیاق و سباق کے واضح نہیں ہوسکتیں کیونکہ انہوں نے صرف واقعات اکٹھے کر دیئے ہیں۔اس کے لئے کچھ اصول اور طریقے بنانے ہوں گے۔بہر حال ایک خاص شکل دیئے جانے کے بعد جب یہ علیحدہ چھپ جائے گی تو امید ہے کہ ہمارے لٹریچر میں اچھا اضافہ ہو گا۔(خطبات مسرور جلد 12 صفحہ 632) تر کار مہدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں ان روایات کا مجموعہ ہے جو حضرت خلیفۃ اسیح الثانی اصلح الموعود رضی اللہ عنہ نے مختلف مواقع پر بیان فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب کو جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے الحکم، بدر، الفضل، خطبات محمود، انوار العلوم اور تفسیر کبیر سے ان روایات کو اکٹھا کیا ہے۔سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر ریسرچ سیل نے اس مسودہ کی پروف ریڈنگ اور حوالہ جات کی چیکنگ کا کام کیا اور مفید اصلاحات تجویز کیں۔اللہ تعالیٰ سب کام کرنے والے احباب کو جزائے خیر سے نوازے۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر یہ کتاب انگلستان سے طبع کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی طباعت ہر لحاظ سے مفید و با برکت فرمائے۔آمین منیر الدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف مارچ ۲۰۲۱ء