تذکار مہدی — Page 310
تذکار مهدی ) 310 روایات سید نا محمود کی طرف سے اس ایمان کی جزا تھی جو مریم بیگم مرحومہ کی والدہ نے اس وقت ظاہر کیا تھا۔خطبات محمود جلد سوم صفحہ 581 تا 584 ) جلسہ شعائر اللہ میں سے ہے جلسہ شعائر اللہ میں سے ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اس میں صحیح طور پر شمولیت برکات اور انوار البہی کا موجب ہے اور اس میں نقص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور روحانی زنگ کا موجب ہے اس لئے میں تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جلسہ کے ایام میں جہاں تک ہو سکے اپنے اوقات کو صحیح طور پر استعمال کریں اور جو دوست ان کے ساتھ آئے ہیں انہیں بھی تحریک کریں اور توجہ دلاتے رہیں کہ وہ صحیح طور پر اپنے اوقات صرف کریں۔(افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1931 ء، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 390-389) قادیان کی ترقی کی پیشگوئی یہی علاقہ ہے جہاں جلسہ ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رویا میں دیکھا کہ شمالی اور مشرقی طرف قادیان بڑھتی بڑھتی دریائے بیاس تک چلی گئی ہے۔ادھر ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیر کرتے ہوئے تشریف لائے جہاں مدرسہ ہائی کی عمارت ہے اس جگہ کے قریب فرمایا لوگ کہتے ہیں یہاں جن رہتے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے مجھے جو خبر دی ہے اس کے ماتحت بتا تا ہوں کہ یہاں آبادی ہی آبادی ہوگی۔( بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 578) قادیان کی ابتدائی حالت انسان جب اپنی فطرت سے مایوس ہو جاتا ہے تو گناہ میں بڑھ جاتا ہے اور جب دوسروں سے مایوس ہو جاتا ہے تو تبلیغ میں سُست ہو جاتا ہے۔کئی لوگ ہیں جو میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں حق تو یہی ہے مگر لوگ مانتے نہیں۔میں ہمیشہ ان سے کہتا ہوں کہ اگر لوگ واقعہ میں نہیں مانتے تو ہماری جماعت میں جو لوگ نئے داخل ہوتے ہیں یہ کہاں سے آتے ہیں۔اگر لوگ اتنے ہی سنگدل اور حقیقت سے بے بہرہ ہو گئے ہیں کہ وہ سچائی کی باتیں سنتے ہیں مگر مانتے نہیں۔تو سوال یہ ہے کہ ایک زمانہ وہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام