تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 862

تذکار مہدی — Page 205

تذکار مهدی ) 205 روایات سید نا محمود کاٹ کر پاخانہ میں سے باہر چلا گیا۔تو میں نے سانپ کو اس قدر قریب سے دیکھا اور وہ میرے ننگے جسم سے قریباً چھوتا ہوا گزرا مگر میرے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہ ہوئی۔لیکن ڈلہوزی میں سانپ کی آواز آئی اور ہم سب اس سے مرعوب ہو گئے۔پس خطرہ کی افواہیں بہت بُرا اثر ڈالتی ہیں بلکہ افواہیں خود جنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔کسی جگہ بموں کا پڑنا اتنا خطرناک نہیں ہوتا جتنا یہ شور پڑ جانا کہ ہم پڑ رہے ہیں۔غلط افواہیں قوموں میں بزدلی پیدا کر دیتی ہیں پس انگریزوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی بہادری اور جرات کو قائم رکھنے کے لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ غلط افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے اور ان کا مقابلہ کیا جائے۔مجھے ایک دوست جو فوج میں لیفٹیننٹ ہیں ملنے آئے اور کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔میں نے ان سے کہا کہ آپ ہمیشہ اپنے ماتحتوں کے حوصلوں کو قائم رکھیں اور اگر کریٹ وغیرہ کو شکست کی وجہ سے سپاہیوں میں گھبراہٹ پیدا ہو تو بے شک ان کا دل بڑھانے کے لئے کہہ دیا کریں کہ یہ انگریز لڑنا کیا جانیں یہ تو ناز و نعم میں پلنے والے لوگ ہیں یہ دشمن کو کیا شکست دیں گے ہاں ہم اسے ضرور شکست دیں گے۔ہم مضبوط اور جفا کش لوگ ہیں جب ہم سے مقابلہ کا وقت آیا تو ہم ضرور دشمن کو شکست دیں گے۔تو جنگ میں غلط افواہیں بہت زیادہ خطر ناک ہوتی ہیں اور ان کا مقابلہ ضروری ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ رستم کے گھر میں چور آ گیا۔رستم بے شک بہت بہادر تھا مگر اس کی شہرت فنونِ جنگ میں تھی ضروری نہ تھا کہ کشتی کے فن میں بھی ہر ایک سے بڑھ کر ہو۔چور کشتی لڑنا جانتا تھا اور اس نے رستم کو نیچے گرا دیا۔جب رستم نے دیکھا کہ اب تو میں مارا جاؤں گا تو اُس نے کہا آ گیا رستم۔چور نے جب یہ آواز سنی تو وہ فوراً اُسے چھوڑ کر بھاگا۔غرض چور رستم کے ساتھ تو لڑتا رہا بلکہ اُسے نیچے گرا لیا مگر رستم کے نام سے ڈر کر بھاگا۔کسی آدمی کے گھر کو آگ لگی ہو تو اُس پر اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا یہ خبر سن کر کہ اُس کے گھر کو آگ لگی ہے۔ہند و مجسٹریٹ کا انجام بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 16 صفحہ 276-277) توپ کی طرح دعا بھی بہت دور تک گولہ پھینکتی ہے اور ہمارے سامنے تو قبولیت دعا کے ایسے ایسے نمونے ہیں کہ ہم اس کی طاقت کا انکار نہیں کر سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام