تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 862

تذکار مہدی — Page 187

تذکار مهدی ) 187 نامحمودی روایات سیّد نا محمود بعض مصائب و مشکلات کا آنا بھی مقدر ہے کیونکہ خواب میں اگر سونا دیکھا جائے تو اس کے معنی غم اور مصیبت کے ہوتے ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول کریم ﷺ کے رویا کے اس مفہوم کو سمجھا اور سراقہ کو بلا کر کہا کہ پہن کڑے ، ورنہ میں تجھے کوڑے ماروں گا۔چنانچہ اسے سونے کے کڑے پہنائے گئے اور اس طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول کریم ہے کی اس رؤیا کے غم اور فکر کے پہلو کو دور کرنا چاہا۔مگر ظاہری صورت میں خواب کو پورا کر دینے کے باوجود پھر بھی خواب کا کچھ حصہ حقیقی معنوں میں پورا ہو گیا۔(خطبات محمود جلد 16 صفحہ 40 تا42) جنگ مقدس لنگڑے لولے اور اندھے حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ آٹھم کے مباحثہ میں ہم نے جو نظارہ دیکھا۔اس سے پہلے تو ہماری عقلیں دنگ ہو گئیں اور پھر ہمارے ایمان آسمانوں پر پہنچ گئے۔فرماتے تھے کہ جب عیسائی مباحثہ سے تنگ آ گئے اور انہوں نے دیکھا کہ ہمارا کوئی داؤ نہیں چلا تو چند مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملا کر انہوں نے ہنسی اڑانے کے لئے یہ شرارت کی کہ کچھ اندھے کچھ بہرے کچھ لولے اور کچھ لنگڑے بلا لیے۔اور انہیں مباحثہ سے پہلے ایک طرف چھپا کر بٹھا دیا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لائے تو جھٹ انہوں نے اندھوں بہروں اور لولوں لنگڑوں کو نکال کر آپ کے سامنے پیش کر دیا اور کہا زبانی باتوں سے جھگڑے طے نہیں ہوتے۔آپ کہتے ہیں میں مسیح ناصری کا مثیل ہوں اور مسیح ناصری اندھوں کو آنکھیں دیا کرتے تھے۔بہروں کو کان بخشا کرتے تھے اور لولوں لنگڑوں کے ہاتھ پاؤں درست کیا کرتے تھے۔ہم نے آپ کو تکلیف سے بچانے کے لئے اس وقت چنداندھے بہرے اور لولے لنگڑے اکٹھے کر دیئے ہیں۔اگر آپ فی الواقع مثیل مسیح ہیں۔تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ہم لوگوں کے دل ان کی اس بات کو سن کر بیٹھ گئے۔اور گو ہم سمجھتے تھے کہ یہ بات یونہی ہے مگر اس سے گھبرا گئے کہ آج ان لوگوں کو ہنسی ٹھٹھے کا موقعہ مل جائے گا۔مگر جب ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چہرہ کو دیکھا تو آپ کے چہرے پر ناپسندیدگی یا گھبراہٹ کے کوئی آثار نہ تھے۔جب وہ بات ختم کر چکے تو آپ نے فرمایا کہ دیکھئے پادری صاحب میں جس مسیح کے مثیل ہونے کا دعوی کرتا ہوں۔اسلامی تعلیم کے مطابق وہ اس قسم کے اندھوں، بہروں اور لولوں لنگڑوں کو اچھا نہیں کیا کرتا تھا۔مگر آپ کا یہ عقیدہ ہے کہ مسیح جسمانی اندھوں جسمانی بہروں جسمانی لولوں اور جسمانی لنگڑوں کو اچھا کیا کرتا تھا اور آپ کی کتاب