تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 813 of 862

تذکار مہدی — Page 813

تذکار مهدی ) 813 روایات سید نا محمود انسان اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارا کرتا ہے میں نے بھی ہاتھ پاؤں مارے اور انگوروں نے گرنا شروع کر دیا۔بتائیے اس میں میرا کوئی قصور ہے؟ وہ کہنے لگا قصور کیسا اگر تمہاری جان بچانے کے لئے میرا سارا باغ بھی اجڑ جاتا تو مجھے اس کی کوئی پرواہ نہ ہوتی۔پھر وہ کہنے لگا کہ جب انگور گرنے لگے تو نیچے ایک ٹوکرا پڑا تھا انگور ایک ایک کر کے اس ٹوکرے میں اکٹھے ہو گئے۔فرمائیے اس میں میرا کیا قصور ہے؟ مالک نے کہا یہ تم عجیب بات کہتے ہو میں نے مانا کہ بگولا تمہیں اڑا کر میرے باغ میں لے گیا، میں نے مانا کہ تم ایسی جگہ گرے جہاں انگور کی بیلیں تھیں، میں نے مانا کہ تم نے اپنی جان بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارے تو انگور گر نے لگے، میں نے مانا کہ اس وقت وہاں کوئی ٹوکرا پڑا تھا جس میں انگورا کٹھے ہوتے چلے گئےمگر تمہیں یہ کس نے کہا تھا کہ ٹوکرا سر پر اٹھا کر اپنے گھر کی طرف لے جاؤ۔وہ کہنے لگا بس یہی بات میں بھی سوچتا آ رہا تھا کہ یہ کیا ہو گیا۔خطبات محمود جلد 21 صفحہ 113-112) اسلام کی تبلیغ کے لئے جوش خدا تعالٰی ہماری جماعت کو توفیق دے کہ وہ سمجھ کر اس کام کو سرانجام دے اور جو صداقت ہم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ملی ہے اور وہ اسلام جو ہم کو پاک صاف ہو کر اب ملا ہے ہم اسے دنیا کے سامنے پیش کریں اور ہمیں اُس وقت تک صبر نہ آئے جب تک تمام دنیا میں اس کو پھیلا نہ لیں۔میں تو حیران ہوتا ہوں کہ اگر ایک چیز کی قدر معلوم ہو تو پھر اس کو دنیا میں نہ پھیلایا جائے۔حضرت صاحب کو رات کے وقت کئی لوگ بہت معمولی معمولی شعر سناتے اور آپ سنتے رہتے۔ایک دن کسی نے عرض کیا کہ حضور ایسے شعروں کو آپ کیوں سنتے ہیں جن کا کچھ مطلب نہیں ہوتا۔جب میں رات کو لیٹتا ہوں تو اس کثرت سے اسلام کی تبلیغ کے خیالات میرے دماغ میں آتے ہیں کہ میرا دماغ پھٹنے لگتا ہے اور مجھے خیال ہوتا ہے کہ کہیں ان خیالات سے دماغ پھٹ نہ جائے۔جب لوگ شعر سناتے ہیں تو کچھ خیال ہٹ جاتا ہے اور ان خیالات سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔واقعہ میں اسلام ایسی ہی نعمت ہے اور پھر تازہ بتازہ انعام اور وہ زندہ مذہب جو لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ أَبْنَاءِ فَارَسَ - کالا یا ہوا ہے اس کو تو وہی چھپا سکتا ہے جس کو اس کی قدر معلوم