تذکار مہدی — Page 798
تذکار مهدی ) 798 روایات سیّد نا محمود تک اس پر معترض رہیں مگر پھر ان کی یہ حالت ہوگئی کہ خود وصیت کی اور مقبرہ بہشتی میں دفن ہوئیں۔ایک سمجھ دار انسان کے لیئے یہ بہت بڑا نشان ہے ظاہر میں تو یہ معمولی بات ہے۔جو ایک شخص کے متعلق ہے مگر اس میں صداقت کے ثبوت کے کئی ایک پہلو ہیں اور جیسا کہ حضرت صاحب نے فرمایا ” کافی ہے سوچنے کو اگر اہل کوئی ہے اکثر لوگ نشانات سے آنکھیں بند کر کے گزر جاتے ہیں یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کی ہدایت کا وقت آ جائے غرض کہ سوچنے والے کے لیئے اس میں بہت بڑا ثبوت ہے۔(خطبات محمود جلد 11 صفحہ 253) مبلغین کی بیرون پاکستان روانگی میں تاریخ کا بڑا مطالعہ کرنے والا ہوں میں نے مثال کہیں بھی نہیں دیکھی کہ ایک نوجوان نے اپنی نوجوانی میں ایک جتھہ قائم رکھا ہو اور پھر اسے بڑھاپے میں بھی اسے قائم رکھنے کی توفیق ملی ہو۔تم دیکھو گے کہ ایک شخص جوانی میں ایک چیز بناتا ہے اور پھر وہ بنتی چلی جاتی ہے۔ایک شخص بڑھاپے میں ایک چیز بناتا ہے اور پھر وہ بنتی چلی جاتی ہے مگر ایک شخص نے اپنی جوانی میں بھی ایک ایسے حملہ کا مقابلہ کیا جس نے جماعت کو تہ و بالا کر لینے کا تہیا کر لیا تھا ابھی تو میں نے خلافت کا جھگڑا نظر انداز کر دیا ہے جب میں صرف 25 سال کی عمر کا تھا اور دشمن نے ہمارا جتھہ اجاڑنے کی کوشش کی۔غرض ایک شخص سے جوانی میں بھی یہ کام لیا گیا ہو اور بڑھاپے میں اس سے بھی زیادہ خطر ناک حالت میں اس سے وہی کام لیا گیا ہو اور اس نے جماعت کو پھر اکٹھا کر دیا ہو اس کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ ایک بڑھیا بڑی محنتی تھی اس نے سوت کات کات کر اس کی مزدوری سے سونے کے کڑے بنائے لیکن ایک چور آیا اور ایک رات زبر دستی وہ کڑے چھین کر لے گیا۔اُس بڑھیا نے چور کی شکل پہچان لی۔سال دو سال کے بعد اُس بڑھیا نے پھر کڑے بنالئے۔ایک دن وہ گلی میں بیٹھی اپنی سہیلیوں کے ساتھ چرخہ کات رہی تھی کہ وہ چور لنگوٹی پہنے پاس سے گزرا۔اس عورت نے اس کی شکل پہچان لی اور آواز دے کر کہا بھائی ذرا بات سن جانا وہ چور تھا اور اسے معلوم تھا کہ میں نے اس گھر میں چوری کی ہے اسے کھٹکا پیدا ہوا کہ کہیں مجھے پکڑوا نہ دیا جائے۔وہ بھا گا اس عورت نے کہا میں تجھے پکڑواتی نہیں ہوں صرف ایک بات کرنی ہے اس عورت نے کچھ اس انداز سے بات کہی کہ اس چور کا خوف دور ہو گیا اور وہ ٹھہر گیا اس عورت نے کہا میں نے تمہیں