تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 735 of 862

تذکار مہدی — Page 735

تذکار مهدی ) 735 روایات سید نا محمود ہوتا ہے یا ظہر۔بلکہ یہ ان معنوں میں ہے کہ لوگ مخالفت نہ کریں۔تو کئی لوگ اس طرح بھی کام کر لیتے ہیں جیسے مولوی غلام علی صاحب نے کیا کہ اپنے دل میں تو وہ اس بات پر خوش رہے کہ انہوں نے جمعہ پڑھا ہے اور اُدھر لوگوں کو خوش کرنے کے لئے چار رکعت ظہر کی نماز بھی پڑھ لی۔( تفسیر کبیر جلد ششم صفحه 383-382) سردہ کا مسئلہ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ( النور : 32) کے یہ معنے ہیں کہ وہ حصہ جو آپ ہی آپ ظاہر ہو اور جسے کسی مجبوری کی وجہ سے چھپایا نہ جا سکے۔خواہ وہ مجبوری بناوٹ کے لحاظ سے ہو۔جیسے قد کہ یہ بھی ایک زینت ہے مگر اس کو چھپانا ناممکن ہے اس لئے اس کو ظاہر کرنے سے شریعت نہیں روکتی۔یا بیماری کے لحاظ سے ہو کہ کوئی حصہ جسم علاج کے لئے ڈاکٹر کو دکھانا پڑے بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو یہاں تک فرمایا کرتے تھے کہ ہو سکتا ہے ڈاکٹر کسی عورت کے متعلق تجویز کرے کہ وہ منہ نہ ڈھانچے اگر ڈھانپے گی تو اس کی صحت خراب ہو جائے گی اور ادھر اُدھر چلنے پھرنے کے لئے کہے۔تو ایسی صورت میں اگر وہ عورت منہ نگا کر کے چلتی ہے تو بھی جائز ہے بلکہ بعض فقہاء کے نزدیک اگر کوئی عورت حاملہ ہو اور کوئی اچھی دایہ میسر نہ ہو اور ڈاکٹر یہ کہے کہ اگر یہ کسی قابل ڈاکٹر سے اپنا بچہ نہیں جنوائے گی تو اس کی جان خطرہ میں ہے تو ایسی صورت میں اگر وہ کسی مرد سے بچہ جنوائے تو یہ بھی جائز ہوگا۔بلکہ اگر کوئی عورت مرد ڈاکٹر سے بچہ نہ جنوائے اور مرجائے تو خدا تعالیٰ کے حضور وہ ایسی ہی گنہگار سمجھی جائے گی جیسے اس نے خود کشی کی ہے۔پھر یہ مجبوری کام کے لحاظ سے بھی ہوسکتی ہے جیسے زمیندار گھرانوں کی عورتوں کی میں نے مثال دی ہے کہ اُن کے گزارے ہی نہیں ہو سکتے جب تک کہ وہ کا روبار میں اپنے مردوں کی امداد نہ کریں۔یہ تمام چیزیں إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا میں ہی شامل ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم صفحه 299) بعض الہامات حدیث النفس ہوتے ہیں بعض دفعہ اس قسم کے الہامات حدیث النفس بھی ہوتے ہیں اور شیطانی بھی ہوتے ہیں چنانچہ ایک ایسا ہی شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت یہاں آیا اور کہنے لگا مجھے خدا کہتا ہے کہ تو محمد ہے تو ابراہیم ہے تو موسی" ہے تو عیسی ہے اور مجھے خدا عرش پر اپنی جگہ پر بٹھاتا ہے۔