تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 713 of 862

تذکار مہدی — Page 713

تذکار مهدی ) 6713 روایات سید نامحمود کھائی ہوں گی کہ آکر کہنے لگی مجھے تو اس دوا سے ٹھنڈک پڑ گئی ہے، کچھ اور گولیاں دیں۔میں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرح پرانی تحریک کا نام جدید رکھ دیا اور تم نے کہنا شروع کر دیا کہ یہ جدید تحریک ہے۔وہ لوگ جن کے اندرا خلاص تھا اور وہ چاہتے تھے کہ روحانیت میں ترقی کریں انہوں نے جب ایک تحریک کا نیا نام سنا تو انہوں نے کہا یہ نئی چیز ہے آؤ ہم اس سے فائدہ اُٹھائیں اور وہ لوگ جن کے اندر نفاق تھا انہوں نے یہ سمجھ کر کہ یہ نئی چیز ہے، کہنا شروع کر دیا کہ اب یہ نئی نئی باتیں نکال رہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طریق سے انحراف کر رہے ہیں۔نہ اس نے بات سمجھنے کی کوشش کی اور نہ اُس نے فائدہ اُٹھایا۔تحریک جدید ایک قطرہ ہے، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 230 تا 231) دعا ، تو کل اور تبلیغ اکٹھے چلتی ہیں لکھا ہے کہ سید عبدالقادر صاحب جیلائی بعض اوقات کئی کئی ہزار روپیہ کا کپڑا پہنتے تھے۔جب ان پر اسراف کا اعتراض ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں تو ننگا رہنے کو بھی تیار ہوں اور میں تو نہیں کھاتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر! تجھے میری ذات ہی کی قسم ہے کہ یہ کھا۔اور میں نہیں پہنتا جب تک خدا مجھے نہیں کہتا کہ اے عبدالقادر! تجھے میری ذات ہی کی قسم ہے کہ یہ پہن۔ورنہ میں تو بھوکا اور نگارہنے کو بھی تیار ہوں۔غرض جب تک انسان ایسے مقام پر نہ پہنچ جائے اُس وقت تک دعا تو کل اور تبلیغ تینوں چیزیں اکٹھی چلتی ہیں۔قرآن کریم میں دعا کا بھی حکم ہے۔کہ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ (المومن :61) اور تبلیغ کا بھی حکم ہے۔کہ بَلِغْ مَا أُنْزِلُ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ (المائدہ:68) اور پھر فرمایا کہ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَة (التوبہ: 6 ) مخالفین اسلام کو بلاؤ اپنے پاس رکھو، ان کو خوب تبلیغ کرو اور پھر ان کو اگر وہ نہ مانیں تو بحفاظت ان کے مقام پر پہنچا دو۔(ایک رئیس سے مکالمہ، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 303-302) ایک جوشیلے عرب کا ایمان لے آنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک جوشیلا عرب قادیان میں آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور باقی احباب نے اسے خوب سمجھایا لیکن اس پر کوئی اثر نہ ہوا۔تب اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا کہ یہ شخص تبلیغ سے نہیں بلکہ دعا سے سمجھے گا اور اس پر دعا کا حربہ اثر کرے گا۔چنانچہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا فرمائی تو دوسرے دن ہی وہ خود