تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 673 of 862

تذکار مہدی — Page 673

6673 تذکار مهدی ) روایات سید نا محمود نا ہیں اور بغیر اس کے کہ اصل سبب ہمیں معلوم ہو۔ہم اس کا ایک سبب فرض کر لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب ہمارے لئے یہ جائز ہو گیا ہے کہ ہم وہ سبب ہر جگہ بیان کرتے پھریں۔حالانکہ ایک قسم کا نتیجہ ہمیشہ ایک ہی سبب کے نتیجہ میں پیدا نہیں ہوتا۔بلکہ ایک ہی قسم کے نتیجہ کے مختلف اسباب ہوتے ہیں۔پیٹ درد ایک مرض ہے۔جو بالعموم لوگوں کو ہوتا رہتا ہے۔مگر ہر پیٹ درد ایک ہی کھانے سے نہیں ہوتا۔بلکہ بیسیوں کھانے ایسے ہیں جن کے کھانے سے پیٹ درد ہو جاتا ہے۔پھر بیسیوں دردیں ایسی بھی ہیں۔جو کھانے سے تعلق ہی نہیں رکھتیں۔کسی کو چوٹ لگ جائے تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا۔معدہ کے اعصاب میں حدت اور تیزی پیدا ہو جائے۔تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا۔تیزابی مادہ معدہ میں بڑھ جائے تو اس سے بھی پیٹ درد ہو جائے گا۔خلو معدہ سے بھی پیٹ درد ہو جاتا ہے۔اسی طرح اور بیسیوں اسباب ہیں۔جن کے نتیجہ میں پیٹ درد پیدا ہو جاتا ہے۔اب اگر کوئی سمجھے کہ پیٹ درد محض ثقیل غذا کھانے سے ہوتا ہے اور جب کسی کے متعلق یہ سنے کہ اسے پیٹ درد ہے تو یہ کہنا شروع کر دے کہ ضرور اس نے ثقیل غذا کھائی ہو گی۔تو یہ نادانی ہو گی۔اسی طرح ہیضہ زیادہ کھانا کھانے سے بھی ہو جاتا ہے اور ہیضہ خالی معدہ رہنے سے بھی ہو جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ ہیضہ پڑا۔ایک شخص ہیضہ میں مبتلا ہو کر مر گیا۔جب اس کی نعش آئی اور جنازہ پڑھا جانے لگا تو ایک شخص بغیر اس بات کا کوئی خیال کئے کہ اس کے رشتہ داروں کو تکلیف ہوگی۔صفوں میں ادھر اُدھر دوڑتا پھرے۔اور شور مچاتا پھرے کہ ہماری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ لوگوں کی عقل کو کیا ہو گیا۔بس وہ کھانے بیٹھتے ہیں تو غذا ٹھونستے چلے جاتے ہیں اور اس بات کا کوئی خیال نہیں کرتے کہ زیادہ کھا لیا تو ہیضہ ہو جائے گا۔بس اٹھتے بیٹھتے ، سوتے جاگتے کھانے کا فکر رہتا ہے۔اور پھر اتنا کھائیں گے کہ حلق تک غذا ٹھونس لیں گے۔کوئی یہ خیال نہیں کرتا کہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔ہم تو ہمیشہ ایک پھلکا کھاتے ہیں۔ہم تو ہمیشہ ایک پھلکا کھاتے ہیں۔ہمیں ہیضہ کیوں نہیں ہوتا۔بس وہ ادھر ادھر دوڑتا پھرے اور بار بار یہ الفاظ کہتا جائے۔دوسرے دن پھر ایک جنازہ آیا کسی نے پوچھا یہ کس کا جنازہ ہے کوئی دل جلا پاس کھڑا تھا وہ کہنے لگا یہ اسی ایک پھلکا کھانے والے کا جنازہ ہے۔بات یہ ہوئی کہ دوسرے ہی دن اس ایک پھلکے کا شور مچانے والے کو بھی ہیضہ ہو گیا اور وہ فوت ہو گیا۔تو ہر چیز کا سبب ایک