تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 576 of 862

تذکار مہدی — Page 576

تذکار مهدی ) 576 روایات سید نا محمود مشق نہ تھی۔ورنہ اخلاص آپ میں جس قدر تھا، اس کے متعلق خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے لیکن مشق نہ ہونے کی وجہ سے منافق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ چل سکتے تھے حضرت مولوی صاحب نہیں چل سکتے تھے تو جب تک کسی قسم کی مشق نہ کی جائے کبھی وقت پر آ کر وہ کام نہیں ہو سکتا اسی وجہ سے میں نے محسوس کیا کہ اگر جماعت مختلف قسم کی قربانیوں کے لئے تیار نہیں رہے گی اور قربانیوں کا اس پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا تو مشکلات آنے پر اخلاص صرف مشغلہ بن کر رہ جائے گا۔سلسلہ کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکے گا۔پس میں نے ضروری سمجھا ہے کہ ایسی قربانیوں کی عادت ڈالی جائے جو جسمانی آرام اور آسائش پر اثر رکھنے والی ہوں مثلاً میں نے کہا ہے اپنے وطن کی قربانی کرو اور غیر ممالک میں اعلائے کلمہ اسلام کے لئے نکل جاؤ۔تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 127-126) اپنی آمد کا ایک حصہ پس انداز کرنا ضروری ہے اس وقت تحریک جدید کے امانت فنڈ کی طرف بھی میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔یہ ایک نہایت ضروری مد ہے اور جن دوستوں نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا انہیں چاہئے کہ اس میں شامل ہو جائیں اپنی آمد کا ایک حصہ پسانداز کرنا ایسا ضروری ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی یہ طبیعت دیکھ کر کہ آپ کو جو کچھ ملتا ہے خرچ کر دیتے ہیں، اُس زمانہ میں جب آپ جموں میں ملازم تھے آپ کو لکھا کہ اپنی آمد کا چوتھا حصہ جمع کرتے جائیں۔پس ہر شخص کے پاس کچھ نہ کچھ روپیہ جمع ہونا چاہئے کیونکہ ایسے کئی مواقع پیش آتے ہیں جب کہ روپیہ کی سخت ضرورت ہوتی ہے اور اگر روپیہ پاس نہ ہو تو کئی قسم کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔پس دوستوں کو چاہئے کہ تحریک جدید کے امانت فنڈ میں حصہ لیں۔اس فنڈ میں روپیہ جمع کرانے کی وجہ سے کئی دوست ہمارے بے حد ممنون ہوئے ہیں کیونکہ اس عرصہ میں اچانک اُنہیں بعض سخت مشکلات پیش آگئیں اور انہوں نے ہمیں لکھا کہ اگر آج ہمیں روپیہ نہ ملا تو ہماری تباہی میں کوئی طبہ نہیں۔چنانچہ گوامانت فنڈ کیلئے تین سال کی شرط تھی مگر جب ہمیں معلوم ہوا کہ انہیں حقیقی ضرورت درپیش ہے تو ہم نے ان کا روپیہ فورا ادا کر دیا اور اس طرح وہ