تذکار مہدی — Page 568
تذکار مهدی ) 568 روایات سید نا محمود محبت الہی پیدا ہو جاتی ہے۔یہ کوشش کرنا کہ تصویر کو سامنے لائے بغیر محبت ہو جائے یہ حماقت ہے۔اللہ تعالیٰ کی تصویر کو سامنے لانے کا ذریعہ ذکر الہی ہے اور یہ قرآن کریم میں مذکور ہے۔اب اگر کوئی کہے کہ محبت الہی کا کوئی اور گر بتاؤ تو یہ بیوقوفی ہو گی۔کسی شخص کو یہ بتایا جائے کہ تم ایک ٹانگ پر کھڑے ہو کر فلاں صاحب کا اتنی دفعہ ذکر کیا کرو تو وہ کہے گا سُبْحَانَ اللهِ! کیا ہی عمدہ گر ہے محبت الہی کے پیدا کرنے کا۔لیکن اگر یہ کہیں کہ ذکر الہی کیا کرو تو وہ کہے گا یہ بھی کوئی گر ہے۔یا اگر کسی کو کہا جائے کہ سر کے بل لٹک کر فلاں ورد کیا کرو تو وہ خوش ہو جائے گا۔لیکن اگر کہیں ستار، غفار، رحمان اور رحیم کا ورد کرو تو وہ کہے گا یہ تو پرانی بات ہے۔خطبات محمود جلد 32 صفحہ 79 تا 81 ) جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں اولا د کتنی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب ہماری شادیوں کی تجویز فرمائی تو سب سے پہلے یہ سوال کرتے کہ فلاں صاحب کے ہاں کتنی اولاد ہے وہ کتنے بھائی ہیں۔آگے ان کے کتنی اولاد ہے۔مجھے یاد ہے کہ جس جگہ میاں بشیر احمد صاحب کی شادی کی تحریک ہوئی۔اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دریافت فرمایا کہ اس خاندان کی کس قد ر اولاد - ہے اور جب آپ کو معلوم ہوا کہ سات لڑکے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور تمام باتوں پر غور کرنے سے پہلے فرمانے لگے کہ بہت اچھا ہے۔یہیں شادی کی جائے۔میری اور میاں بشیر احمد صاحب کی شادی کی تجویز اکٹھی ہی ہوئی تھی ہم دونوں کی شادی کے وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی دریافت فرمایا کہ یہ معلوم کیا جائے کہ جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں کتنی اولا د ہے کتنے لڑکے ہیں، کتنے بھائی ہیں تو جہاں آپ نے اور باتوں کو دیکھا وہاں ولو دا کو مقدم رکھا۔اب بھی بعض لوگ جو مجھ سے مشورہ لیتے ہیں میں ان کو یہی مشورہ دیتا ہوں کہ یہ دیکھو جہاں رشتے تجویز ہوئے ہیں ان کے ہاں کتنی اولاد ہے۔جمعہ کے روز غسل کرنا اور نئے کپڑے بدلنا (خطبات محمود جلد سوم صفحہ 397-396) ایک لڑکی میری عزیز کے ہاں نو کر تھی ایک دن انہوں نے اسے کہا کہ فلاں عطر اٹھا کر