تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 544 of 862

تذکار مہدی — Page 544

تذکار مهدی ) 544 روایات سید نامحمودی اے خدا! میں تجھے کس طرح چھوڑ دوں جبکہ تمام دوست و غمخوار مجھے کوئی مدد نہیں دے سکتے اس وقت تو مجھے تسلی دیتا اور میری مددکرتا ہے۔(مفہوم) (افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1927 ء ، انوار العلوم جلد 10 صفحہ 60 ) دین کی خدمت میں اپنی زندگی گزارے مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک میراشن آئی۔اُس کا لڑکا عیسائی ہو گیا تھا اور وہ رسل کا مریض بھی تھا۔اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے درخواست کی کہ میرا یہ اکلوتا لڑکا عیسائی ہو گیا ہے اور ساتھ ہی سل کی بیماری میں مبتلا ہے۔آپ اسے تبلیغ بھی کریں تا یہ دوبارہ اسلام قبول کرے اور علاج بھی کریں۔آپ نے حضرت خلیفۃ امسیح اول رضی اللہ عنہ کو اس کے علاج کے لیے ہدایت فرمائی اور خود اسے تبلیغ کرتے رہے۔لیکن وہ اس قدر کٹر عیسائی تھا کہ آپ جتنی تبلیغ کرتے وہ اتنا ہی عیسائیت میں پکا ہوتا۔ایک رات جبکہ اُس کی حالت زیادہ خراب تھی وہ آدھی رات کو بھا گا اور بٹالہ کی طرف چل پڑا۔وہاں عیسائیوں کا مشن تھا۔اُس کی ماں کو پتا لگ گیا۔وہ رات کو گیارہ میل کے سفر پر چل پڑی اور قادیان سے 9۔8 میل کے فاصلہ پر دوانی وال کے تکیہ کے پاس اُسے جالیا۔مجھے یاد ہے جب وہ قادیان واپس آئی تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے پاؤں پر روتی ہوئی گر گئی اور کہنے لگی میں آپ کو خدا کا واسطہ دیتی ہوں کہ آپ ایک دفعہ اسے کلمہ پڑھا دیں۔پھر بے شک یہ مرجائے مجھے اس کی پروا نہیں لیکن میں یہ نہیں چاہتی کہ یہ عیسائی ہونے کی حالت میں مرے۔دیکھو ! اس میراثن میں کتنا ایمان تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی روحانی اور جسمانی اولاد میں کم از کم اُس میراثن جتنا ایمان تو ضرور ہونا چاہیے۔اُس میراشن کا بیٹا عیسائی ہوگیا تھا۔مگر وہ یہ نہیں چاہتی تھی کہ وہ عیسائی ہونے کی حالت میں مرے۔اُس کی خواہش تھی کہ وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے پھر بے شک مرجائے۔تم لوگ تو مسلمان گھروں میں پیدا ہوئے ہو۔تمہارے لئے تو اور بھی ضروری ہے کہ تم ایک دفعہ دوسروں کو کلمہ پڑھالو پھر بے شک مرجاؤ۔تم وقف در وقف کی تحریک کرتے چلے جاؤ اور پھر ہر واقف یہ سوچے کہ آگے اُس کی اولاد