تذکار مہدی — Page 402
تذکار مهدی ) 402 روایات سید نا محمودی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی رائے صحیح نہیں اور میں نے شیخ مصری صاحب سے رشتہ کر دیا مگر اب شیخ مصری مجھے سخت تنگ کرتا ہے اور اس نے مجھے بڑی بڑی تکلیفیں پہنچانی شروع کر دی ہیں جس سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم نہ ماننے کا نتیجہ ہے چنانچہ مجھے بھی یاد ہے کہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں شیخ مصری صاحب نے بازار میں اپنے خسر کو مارا۔جس پر حضرت خلیفہ اول مصری صاحب سے سخت ناراض ہو گئے اور میں نے کئی دن آپ کی منتیں کر کے انہیں معاف کروایا۔پس اس الہام کے یہ معنی تھے کہ تم زینب کی شیخ مصری صاحب سے شادی مت کرو ورنہ اس کا ایمان بھی برباد ہو جائے گا۔چنانچہ واقعات نے ثابت کر دیا کہ اس شادی سے اس کا ایمان بھی ضائع ہو گیا۔اب دیکھو یہ کیسی زبر دست پیشگوئی ہے جس کی طرف خود مصری صاحب نے توجہ دلائی ہے۔معلوم ہوتا ہے ان کی بیوی کو یہ یاد تھا کہ ایسا الہام ہو ا تھا اور میرے والد نے اسے میرے ے متعلق سمجھا تھا۔اس طرح ان کا ذہن اس طرف گیا اور شاید جو کام ہم سے دیر میں ہوسکتا ، وہ خود انہوں نے کر دیا۔بالکل اسی طرح جس طرح بکری نے چھری نکالی تھی کہتے ہیں کہ کوئی شخص تھا جس نے بکری ذبح کرنے کیلئے چُھری نکالی مگر پھر کہیں رکھ کر بھول گیا اور اس پر بچوں نے کھیلتے ہوئے مٹی ڈال دی اور وہ مٹی کے نیچے چُھپ گئی۔اُس نے چھری کو بہتیرا تلاش کیا مگر نہ ملی۔وہ حیران سا کھڑا تھا کہ بکری نے پیر مارنا شروع کر دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مٹی ہٹ گئی اور اُسے چھری نظر آگئی جس سے اُس نے فوراً اُسے ذبح کر دیا۔اُس وقت سے عرب میں یہ مثل مشہور ہو گئی ہے اور جب کوئی شخص اپنے ہاتھوں اپنی ہلاکت کا سامان مہیا کرتا ہے تو کہتے ہیں اس نے بالکل ایسا ہی کیا جس طرح بکری نے چُھری نکال لی تھی۔(مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 577 تا 580 ) مامور کی بیعت میں شامل ہونا پس جو چیز تحریک کا سواں حصہ ہے اس پر خواہ کس قدر جوش کے ساتھ عمل کیا جائے کامیابی نہیں ہوسکتی۔اصل کام وہ ہے جو جماعت کو خود کرنا ہے روپیہ تو ایسے حصوں کے لئے ہے