تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 862

تذکار مہدی — Page 296

تذکار مهدی ) 6296 روایات سید نا محمودی حضرت صاحب کے لئے فرانسیسی سیب لائے جو اتنے کھٹے تھے کہ کھانسی نہ بھی ہو تو ان کے کھانے سے ہو جائے لیکن حضرت صاحب نے تراش کر ایک سیب کھانا شروع کر دیا میں نے منع کیا لیکن آپ نے نہ مانا اور کھاتے چلے گئے میں بہت کڑھتا رہا کہ اس قدر کھانسی کی آپ کو تکلیف ہے مگر پھر بھی آپ ایسا ترش میوہ کھا رہے ہیں لیکن آپ نے پرواہ نہ کی اور سیب کی پھانکیں کر کے کھاتے گئے اور ساتھ ساتھ مسکراتے بھی گئے۔جب سیب کھا چکے تو فرمایا تمہیں نہیں معلوم مجھے الہام ہوا ہے کہ کھانسی دور ہوگئی ہے اور اب کسی احتیاط کی ضرورت نہیں اس لئے میں نے اللہ تعالیٰ کے کلام کے ادب کے طور پر یہ سیب باوجود ترش ہونے کے کھا لیا ہے۔چنانچہ اس کے بعد آپ کی کھانسی اچھی ہو گئی اور کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوئی۔تقدیر الہی ، انوار العلوم جلد چہارم صفحہ 579-578 ) | اللہ تعالیٰ مومن کے کام اپنے ذمہ لے لیتا ہے بعض دفعہ خواب کی یہ بھی غرض ہوتی ہے کہ عقلی طور پر علاج سوچے جائیں اور خدا تعالیٰ نے حصولِ مقصد کے لیے جو ذرائع پیدا کیے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھایا جائے۔اسی طرح دعاؤں کے نتیجہ میں بعض دفعہ اتنا وقت مل جاتا ہے کہ انسان کئی قسم کے کام کر سکتا ہے، اچانک موت آ جائے تو سب کام ادھورے رہ جاتے ہیں لیکن اگر وقت مل جائے تو انسان دعائیں بھی کر سکتا ہے اور علاج بھی کر سکتا ہے اور اپنے کئی کاموں کو بھی مکمل کر لیتا ہے۔بہر حال جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی خواب دکھایا جائے تو انسان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس کے لیے دعاؤں سے کام لے اور یہ نہ سمجھ لے کہ اب یہ کام اللہ تعالیٰ ہی کرے گا مجھے اس میں دخل دینے کی ضرورت نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ خدا تعالیٰ ہی بندے کا سارا کام اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔مگر ایسا شاذ و نادر کے طور پر ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ بیمار ہوئے اور آپ کو خطرناک کھانسی شروع ہو گئی۔رات اور دن آپ کھانستے رہتے تھے اور یہ کھانسی اتنی بڑھ گئی کہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کو شبہ ہوا کہ کہیں آپ کو سل نہ ہو گئی ہو چونکہ آپ کو دوائیں پلانے کا کام میرے سپر د تھا اس لیے بچپن کے لحاظ سے میں بھی اپنے آپ کو مشورہ دینے کا اہل سمجھنے لگ گیا۔ایک دفعہ باہر سے کوئی دوست آئے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے