تذکار مہدی — Page 273
تذکار مهدی ) 273 روایات سید نا محمود تھیں، ہزاروں قومیں دنیا میں موجود تھیں، بیسیوں حکومتیں دنیا میں پائی جاتی تھیں جن کی نگاہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلو والسلام کی اتنی بھی تو عزت نہ تھی جتنی دنیاوی حکومت کے سیکرٹریٹ کے چپڑاسی کی ہوتی ہے مگر خدا نے کہا اُٹھ اور دنیا کو میرا پیغام پہنچا دے اور اس نے کہا اے میرے رب !میں حاضر ہوں۔اس نے یہ بھی تو نہیں سوچا کہ یہ کام کیونکر ہوگا؟ اس کا جسم کانپا ہو گا، یقیناً اس کے دل پر رعشہ طاری ہوا ہوگا۔یقیناً وہ حیران ہوا ہوگا یقینا۔مگر اس نے یہ نہیں پوچھا کہ یہ کام کیونکر اور کس طرح ہوگا۔اس کے دل کے تقویٰ اور محبت الہی نے اسے سوچنے کا موقع ہی نہیں دیا۔اور اس کے جذبہ فدائیت نے یہ پوچھنے ہی نہیں دیا کہ اے میرے رب! یہ کس طرح ہو گا ؟ اس نے پہلے کہا ہاں اے میرے رب ! میں حاضر ہوں اور پھر اس نے سوچا کہ میرے پاس تو کچھ نہیں یہ کام کس طرح ہو گا؟ یہی وہ حقیقی اطاعت کا جوش ہے جو لبیک پہلے کہلوا دیتا ہے اور فکر پیدا ہوتا ہے۔(خطبات محمود جلد 21 صفحہ 22-21) دشمن سے بھی رحم کا سلوک کرو کسی شخص نے ایک عرب کے نوجوان لڑکے کو قتل کر دیا شاہی فوج اس کے پکڑنے کے لئے اس کے پیچھے آرہی تھی قاتل بھاگتا ہوا آیا اور اسی شخص کے گھر میں داخل ہو کر پناہ کا طالب ہوا جس کے لڑکے کو وہ قتل کر آیا تھا۔وہ عرب اُسے دیکھ کر کھڑا ہو گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا بات ہے، اس نے کہا مجھ سے ایک خون ہو گیا ہے۔سرکاری آدمی مجھے پکڑنے کے لئے پیچھے آ رہے ہیں، مجھے پناہ دو۔عرب نے پوچھا تم نے کسے قتل کیا ہے، قاتل نے مقتول کا نام ونشان اور حلیہ وغیرہ بتایا۔تو اس عرب کو معلوم ہو گیا کہ یہ شخص میرے بیٹے کو قتل کر کے آیا ہے مگر پھر بھی اس کی مہمان نوازی نے جوش مارا اور اس نے کہا میرے پیچھے آؤ، وہ اسے ساتھ لے گیا اور پچھواڑے سے نکال دیا اور جب فوج آئی تو کہہ دیا کہ یہاں تو کوئی ایسا شخص نہیں۔یہ مومنانہ شرافت ہے کہ جب دشمن قبضہ میں آئے تو اس پر رحم کیا جائے۔وہ وقت بدلہ لینے اور بہادری دکھانے کا نہیں ہوتا۔جب دشمن گھر میں محلہ میں یا شہر میں آ جائے اس وقت مومنانہ میز بانی کا نمونہ دکھانا چاہئے خواہ کتنی مخالفت ہو۔اس وقت کسی ناگوار بات کو زبان پر نہیں لانا چاہئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک ہندو صاحب آپ سے ملنے آیا کرتے تھے اور جب آتے ، کہتے کہ دتی کے کباب کھلاؤ۔شامی کبابوں کا اُس وقت پنجاب میں ایسا