تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 862

تذکار مہدی — Page 258

تذکار مهدی ) 258 روایات سید نا محمود اشتہار شائع فرما دیتے تھے۔اس کی وجہ سے پھر مخالفت کا شور بپا ہو جاتا۔آپ نے رات دن اسی طرح کام کیا اور یہی ذریعہ کامیابی کا ہے۔اگر یہ ذریعہ ہم اختیار کریں تو کامیاب ہو سکتے ہیں۔اس بات کا خیال نہ کرنا چاہئے کہ مخالفت کم ہونے دی جائے۔جماعت کا ایک حصہ جو پیغامی اعتراضات سے ڈر جاتا ہے۔یہ سمجھتا ہے کہ بعض اوقات خواہ مخواہ جوش دلایا جاتا ہے اور نا واجب طور پر مخالفت کی آگ کو بھڑ کا لیا جاتا ہے مگر یہ خیال درست نہیں۔الفضل 9 نومبر 1943ء جلد 31 نمبر 263 صفحہ 2 سچا مؤمن خصّی ہو جاتا ہے میں سمجھتا ہوں اس قسم کی اشتعال انگیزی بھی ہم پر اثر نہیں کر سکتی کیونکہ ہمیں ایسی تعلیم دی گئی ہے جس نے ہمیں کلیتہ جکڑ رکھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے سچا مؤمن خصی ہو جاتا ہے۔پس حکومت کے افسروں کو، پولیس اور سول کے حکام کو اور احراریوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ باوجود ان اشتعال انگیزیوں کے جو وہ کر رہے ہیں ہم بالکل پر امن ہیں۔کیونکہ ہم سچے مومن ہیں اور مؤمن خصی ہو جاتا ہے۔ہمیں جوش آتا ہے اور آئے گا مگر وہ دل میں ہی رہے گا، ہمیں غیرت آئے گی مگر وہ ظاہر نہ ہوگی، ہمارے قلوب ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے مگر زبانیں خاموش رہیں گی، ہاں ایک اور ہستی ہے جو خاموش نہ رہے گی ، وہ بدلہ لے گی اور ضرور لے گی ، حکومتوں سے بھی اور افراد سے بھی ، کوئی بڑے سے بڑا افسر ، کوئی بڑے سے بڑا لیڈر، کوئی بڑے سے بڑا جتھا اور کوئی بڑی سے بڑی حکومت اس کی گرفت سے بچ نہ سکے گی۔حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمدیہ کو اہم ہدایات۔انوار العلوم جلد 13 صفحہ 510-509) اشتہارات مرکز سے شائع کئے جائیں اشتہاروں کے متعلق یہ نقص پیدا ہو جاتا ہے کہ بعض اوقات سخت الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں۔یہ بات مجھے بہت ہی ناپسند ہے۔پھر اشتہارات شائع کرنے کا بھی ایک مرض ہوتا ہے۔ہر شخص سمجھتا ہے کہ میں بھی کچھ لکھوں اور اپنی طرف سے شائع کروں۔اس قسم کے اشتہارات کا فائدہ تو کچھ نہیں ہوتا لیکن اس طرح بہت سا روپیہ ضائع ہو جاتا ہے۔چاہئے یہ کہ جو اشتہارات مرکز سے شائع کئے جائیں انہیں تقسیم کیا جائے اور ان کی اشاعت بڑھائی جائے۔