تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 221 of 862

تذکار مہدی — Page 221

تذکار مهدی ) 221 روایات سید نا محمود علم نہ ہو۔پھر نقد کا علم ہمیں اللہ تعالیٰ نے دوسروں سے بہت زیادہ دیا ہے اور مامورین کی باتوں کو سمجھنے کی دوسروں سے زیادہ اہلیت رکھتے ہیں۔پھر اس بات پر غور کر کے ہم دیکھیں گے کہ کیا اس کے معنی وہی ہیں۔جو لوگ لیتے ہیں اور یقیناً نقد کے بعد ہم اس کو حل کر لیں گے اور وہ حل ننانوے فیصدی صحیح ہوگا۔لیکن اس کو حل کرنے کے یہ معنی نہیں ہوں گے۔کہ ہم آپ کے مقابل پر ہوں گے اور آپ کے ارشادات کے مقابلہ میں نام لے کر ہماری بات پیش کی جائے۔کوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا حوالہ پیش کرے تو آگے سے دوسرا میرا نام لے دے۔تو اس کے معنی سوائے اس کے کیا ہیں کہ ہتک کرائی جائے۔پس خواہ حضرت خلیفہ اول ہوں یا میں ہوں یا کوئی بعد میں آنے والا خلیفہ جب یہ بات پیش کر دی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یوں فرمایا ہے۔تو آگے سے یہ کہنا کہ فلاں خلیفہ نے یوں کہا ہے۔غلطی ہے جو اگر عدم علم کی وجہ سے ہے تو سند نہیں ہو سکتی اور اگر علم کی وجہ سے ہے تو گویا خلیفہ کو اس کے متبوع کے مقابل پر کھڑا کرنا ہے۔ہاں یہ درست ہے کہ اگر متبوع کے کسی حوالہ کی تشریح خلیفہ نے کی ہے۔تو یہ کہا جائے کہ آپ اس کے یہ معنی کرتے ہیں۔لیکن فلاں خلیفہ نے اس کے یہ معنی کیسے ہیں۔اس طرح خلیفہ نبی کے مقابلہ پر نہیں کھڑا ہوتا۔بلکہ اس شخص کے مقابلہ پر کھڑا ہوتا ہے جو نبی کے کلام کی تشریح کر رہا ہے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ضروری نہیں کہ خلفاء کو سب باتیں معلوم ہوں۔کیا حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کو ساری احادیث یاد تھیں۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیسیوں باتیں ایسی ہیں جو ہم کو یاد نہیں اور دوسرے آکر بتاتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں۔جن کے پاس یہ باتیں ہیں۔وہ اگر سنائیں تو بڑا احسان ہے۔یہ ضروری نہیں کہ خلیفہ سب باتوں سے واقف ہوا کثر لوگ جانتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کتابیں بہت کم پڑھا کرتے تھے۔میرے سامنے یہ واقعہ ہوا کہ کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ آپ مولوی صاحب کو پروف پڑھنے کے لئے کیوں بھیجتے ہیں۔وہ تو اس کے ماہر نہیں ہیں اور ان کو پروف دیکھنے کی کوئی مشق نہیں۔بعض لوگ اس کے ماہر ہوتے ہیں اور بعض نہیں۔میں خطبہ دیکھتا ہوں مگر اس میں پھر بھی بیسیوں غلطیاں چھپ جاتی ہیں۔آج ہی جو خطبہ چھپا ہے اس میں ایک سخت