تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 862

تذکار مہدی — Page 199

تذکار مهدی ) حضرت مسیح موعود کا سفر ملتان 199 روایات سید نا محمود یہ بات انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ اپنے اندر بہادری کی روح رکھتا ہے۔بیشک کچھ لوگ بزدل بھی ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگ اپنے اندر بہادری رکھتے ہیں۔جب انہیں مار پیٹ شروع ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں اچھا جو تمہاری مرضی ہے کر لو ہم اپنے مذہب کو چھوڑنے کے لیے ہرگز تیار نہیں اور اس طرح وہ اپنے ایمانوں میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں۔پس مخالفت کی شدت کی وجہ سے بھی ایمان مضبوط ہوتے ہیں۔لیکن اب احمدیت کو قائم ہوئے اتنا لمبا عرصہ گزر چکا ہے کہ گو ہم یہ جانتے ہیں کہ اندرونی طور پر لوگوں کے دلوں میں احمدیت کی نسبت بغض پایا جاتا ہے مگر وہ نظارہ جو پہلے نظر آتا تھا کہ احمدیوں پر تالیاں پٹ رہی ہیں، گالیاں دی جا رہی ہیں، پتھر پھینکے جارہے ہیں وہ نظارہ اب نظر نہیں آتا۔یہی لاہور جس میں ظاہری طور پر احمدیت کی کسی قسم کی مخالفت نظر نہیں آتی کو باطنی طور پر مخالفت موجود ہے بلکہ پہلے سے بھی بڑھی ہوئی ہے اسی لاہور میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر پتھر پڑتے دیکھے ہیں۔اسی لاہور میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر لوگوں کو ہنسی مذاق کرتے اور گالیاں دیتے دیکھا ہے۔مجھے خوب یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب ملتان تشریف لے گئے تو میں بھی آپ کے ساتھ گیا۔مجھے ملتان کی تو کوئی بات یاد نہیں۔لیکن واپسی پر جب آپ لاہور ٹھہرے تو اُس وقت کا نظارہ اب تک میری آنکھوں کے سامنے ہے۔میری عمر اُس وقت آٹھ نو سال یا اس سے بھی کچھ کم تھی۔ملتان سے واپسی پر آپ ایک دن کے لیے یہاں ٹھہرے۔اُن دنوں میاں فیملی کا گھر فصیل سے باہر نہیں ہوا کرتا تھا بلکہ وہ غالباً واٹر ورکس کے مقابل پر شہر کے اندرون کے حصہ میں رہا کرتے تھے۔اُس روز میاں فیملی میں سے کسی دوست نے میاں چراغ دین صاحب یا میاں معراج دین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت کی۔سنہری مسجد کے پاس اُن کے مکان کو رستہ جاتا تھا۔اُس وقت لاہور کی حالت موجودہ حالت سے بالکل مختلف تھی۔اب تو لنڈا بازار اور بیرون دتی دروازہ سب آباد نظر آتا ہے لیکن اُن دنوں یہ سب غیر آباد علاقہ تھا۔صرف لنڈے بازار میں چند دکانیں تھیں مگر وہ بھی بہت معمولی سی۔باقی سارا علاقہ خالی اور غیر آباد پڑا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس جگہ سے