تذکار مہدی — Page 181
تذکار مهدی ) 181 روایات سید نا محمود سکتی ہے جب تمہاری آئندہ نسل امن میں ہو۔الفضل 30 / مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 77 صفحہ 5 تا 7 ) | میرے آقا کو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے میں اس کے متعلق بعض واقعات سناتا ہوں، پنڈت لیکھر ام آریوں کے ایک مشہور مبلغ تھے۔ان سے اسلام کے متعلق حضرت مرزا صاحب کی خط و کتابت ہوتی رہی۔چونکہ ان کی طبیعت میں سختی تھی اس لئے انہوں نے رسول کریم ﷺ کے متعلق سخت اور ناشائستہ الفاظ استعمال کئے جیسا کہ ان کی کتاب ”کلیات آریہ مسافر سے ظاہر ہے۔حضرت مرزا صاحب کو جو دلائل کا جواب دلائل سے دینے میں کبھی نہ تھکنے والے تھے۔ایسے الفاظ سن کر بہت تکلیف ہوئی۔ایک دفعہ جب لاہور گئے تو پنڈت لیکھرام ملنے کے لئے آئے اور سامنے آ کر سلام ہا۔آپ نے ادھر سے منہ پھیر لیا۔پھر وہ دوسری طرف آئے لیکن آپ نے توجہ نہ کی۔اس پر سمجھا گیا کہ شاید آپ کو معلوم نہیں یہ کون ہے اور بتایا گیا کہ یہ پنڈت لیکھرام ہیں اور آپ کو سلام کہتے ہیں۔آپ نے فرمایا اسے شرم نہیں آتی میرے آقا " کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرتا ہے۔پنڈت لیکھرام کی جو عزت آریوں میں تھی اس کی وجہ سے بڑے بڑے لوگ ان سے ملنا اپنی عزت سمجھتے تھے لیکن حضرت مرزا صاحب کی غیرت دیکھئے پنڈت صاحب خود ملنے کے لئے آتے ہیں مگر آپ فرماتے ہیں پہلے میرے آقا کو گالیاں دینا چھوڑ دے تب میں ملوں گا۔اسی طرح ایک اور واقعہ ہے۔حضرت مرزا صاحب کا سلوک اپنی اولاد سے ایسا اعلیٰ درجہ کا تھا کہ قطعا خیال نہیں کیا جا سکتا تھا کہ آپ کبھی ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔ہم جب چھوٹے ہوتے تھے تو یہ سمجھا کرتے تھے کہ حضرت صاحب کبھی غصے ہوتے ہی نہیں۔میرے بچپن کے زمانہ کا ایک واقعہ ہے مولوی عبد الکریم صاحب جو اسی جگہ کے ایک عالم تھے اور جنہیں پرانے لوگ جانتے ہوں گے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے ایک دفعہ مجھے کہا میری پہلی میں درد ہے جہاں ٹکور کی گئی لیکن آرام نہ ہوا۔آخر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ کی جیب میں اینٹ کا ایک روڑا پڑا تھا جس کی وجہ سے پہلی میں درد ہو گیا۔پوچھا گیا کہ حضور یہ کس طرح آپ کی جیب میں پڑ گیا۔فرمایا محمود نے مجھے یہ اینٹ کا ٹکڑا دیا تھا کہ سنبھال کر رکھنا میں نے جیب میں ڈال لیا کہ جب مانگے گا نکال دوں گا۔مولوی صاحب نے کہا حضور مجھے دے دیجئے