تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 862

تذکار مہدی — Page 119

تذکار مهدی ) 119 روایات سید نامحمود دیتے ہیں۔اگر ان میں سے کسی بچہ کو ماں کہتی ہے کہ تم نماز پڑھا کرو تو وہ کہتا ہے تم مجھے نماز کے لئے کہتی ہو فلاں شخص بھی نماز نہیں پڑھتا۔اس لئے اگر میں نے نماز نہ پڑھی تو کیا ہوا۔پھر جب دو تین بچے مست ہو جاتے ہیں تو پانچ سات اور ایسے ہو جاتے ہیں جو اُن کی نقل میں نماز پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں۔مائیں ڈانٹتی ہیں تو وہ کہتے ہیں سارا محلہ نماز نہیں پڑھتا میرا کیا ہے۔اگر چہ محلہ میں صرف پانچ سات اشخاص ہی ایسے ہوتے ہیں جو نماز نہیں پڑھتے لیکن وہ کہتے یہی ہیں کہ سارا محلہ نماز نہیں پڑھتا۔اس طرح آہستہ آہستہ نماز کی عادت کم ہو جاتی ہے۔یہی حال رسم و رواج کا ہے۔آخر جب تک سگریٹ نہیں نکلا تھا لوگ اس کے بغیر گزارہ کرتے تھے۔لیکن اب جس کو بھی کہا جاتا ہے کہ تم سگریٹ نہ ہو تو وہ بہانے بناتا ہے لیکن سگریٹ پینا ترک نہیں کرتا۔اس کی وجہ یہی ہے کہ لوگ دوسروں کو سگریٹ پیتے دیکھتے ہیں تو انہیں بھی سگریٹ پینے کا شوق آتا ہے اور وہ شوق میں سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں۔مجھے یاد ہے کہ ایک دفعہ میں نے اور میر محمد الحق صاحب نے حضرت اماں جان کو گھر میں حقہ پیتے دیکھا۔آپ کو اُن دنوں نفخ کی تکلیف تھی جس کی وجہ سے چند دنوں کے لئے حکیم نے علاج کے طور پر حقہ پینا بتایا تھا۔ہم نے حقہ گھر میں دیکھا تو حقہ پینے کا شوق ہوا۔چنانچہ ہم دونوں حقہ لے کر بیٹھ گئے اور اتنا حقہ پیا کہ مجھے بخار چڑھ گیا اور مجھے وہاں سے اُٹھا کر بستر پر لٹایا گیا۔حضرت اماں جان نے ہمیں حقہ پینے کی اجازت بچہ سمجھ کر دے دی اور خیال کیا کہ یونہی منہ میں لے کر چھوڑ دیں گے اور خود کسی گھر تشریف لے گئیں۔مگر ہم کھیل کھیل میں ایک دوسرے کے مقابل پر شرطیں لگا کر حقہ پیتے گئے یہاں تک کہ بخار چڑھ گیا۔خالص دودھ کی تلاش خطبات محمود جلد 33 صفحہ 365-362) انگریز بند ڈبوں میں دودھ بیچتے ہیں اور اس میں کوئی ملونی نہیں ہوتی لیکن ہمارے ہاں جو دودھ بیچتے ہیں اس میں عام طور پر پانی ملا ہوا ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کا واقعہ ہے کہ میر محمد اسحاق صاحب کو ایک دفعہ یہ خیال پیدا ہوا کہ کسی طرح ان دھو کے بازوں کو پکڑا جائے۔اُنہوں نے ایک آلہ منگوایا جس سے کہ معلوم ہو جاتا ہے کہ دودھ میں ملونی