تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 93 of 862

تذکار مہدی — Page 93

تذکار مهدی ) 93 روایات سید نا محمود حضرت خلیفہ اول مجھے طب پڑھایا کرتے تھے ، بخاری غالباً ابھی شروع نہیں کی تھی یا شاید شروع کی ہوئی ہو ( مجھے اب صحیح طور پر یاد نہیں) میں نے آپ سے کہا کہ آج میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھائی گئی ہے۔چنانچہ میں نے اس رویا کو بیان کرنا شروع کر دیا۔میں نے دیکھا کہ یہ رویا سنتے وقت حضرت خلیفہ اول کا چہرہ خوشی سے چمکنے لگ گیا۔جب رؤیا ختم ہوا تو آپ نے فرمایا اُن باتوں میں سے کچھ ہمیں بھی سناؤ جو فرشتہ نے تمہیں سکھائی ہیں۔میں نے کہا دو تین باتیں مجھے یاد تھیں مگر چونکہ بعد میں میں سو گیا اس لئے وہ باتیں مجھے یاد نہیں رہیں۔اس پر حضرت خلیفہ اول ناراض ہو کر فرمانے لگے تم نے بڑی غفلت کی کہ فرشتہ کی سکھائی تغیر کو بھلا دیا۔اگر تمہیں ساری رات بھی جاگنا پڑتا تو تمہیں چاہیئے تھا کہ تم جاگتے اور اُن باتوں کو لکھ لیتے ،سونے کے بعد تو خواب بدل جایا کرتا ہے۔اُس وقت میرے دل میں بھی ندامت پیدا ہوئی اور مجھے احساس ہوا کہ اگر میں فرشتہ کی بتائی باتوں کو لکھ لیتا تو اچھا ہوتا کیونکہ پہلے کسی اور تاویل کی طرف میرا ذہن نہیں جاتا تھا مگر بعد میں میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کا متواتر میرے ساتھ یہ سلوک ہے کہ جب میں سورہ فاتحہ پر غور کروں تو وہ ہمیشہ اس سورۃ کے نئے مطالب مجھ پر کھولتا ہے۔تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد۔انوار العلوم جلد 18 صفحہ 267 تا269) مخالفت خدا تعالیٰ کی قدرت کے اظہار کا ذریعہ اس تازہ انکشاف کے بعد جو مصلح موعودؓ کی پیشگوئی کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کیا ہے لازمی طور کچھ عرصہ کے لیئے مخالفت کا بڑھ جانا ضروری ہے بلکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اس انکشاف کے بعد میں روزانہ دشمن کی طرف سے بیداری کا منتظر رہتا تھا اور اگر دشمن کی طرف سے مخالفت نہ ہوتی تو میرے دل میں پوری طرح تسلی نہ ہوتی۔اللہ تعالیٰ کے رستہ میں اس قسم کی باتوں کا پیدا ہونا انسان کے لئے بھی اور خدا تعالیٰ کی شان کے اظہار کے لیئے بھی ضروری ہے۔اگر ہم آرام کے ساتھ اپنا کام کرتے جائیں اور دشمن کوئی مخالفت نہ کرے تو خدا تعالیٰ کی قدرت کا ہاتھ کہاں نظر آئے۔خدا تعالیٰ اس طرح اپنا ہاتھ دکھانا اور اپنے آپ کو روشناس کرانا چاہتا ہے اور خطرات پیدا کر کے اپنی طاقت کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔جب تک تکالیف پیش نہ آئیں خدا تعالیٰ کی قدرت ظاہر نہیں ہوتی۔پس مخالفت کا جو نیا دور احراریوں کی طرف سے شروع ہوا ہے یا