تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 602 of 862

تذکار مہدی — Page 602

تذکار مهدی ) 602 روایات سید نامحمودی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل کے وارث ہو جاؤ یہ کبھی نہیں ہو سکتا۔۔۔میں نے کئی دفعہ پہلے بھی سنایا ہے کہ قاضی امیر حسین صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک مخلص صحابی تھے۔احمدی ہونے سے قبل وہ کٹر وہابی تھے اور اس وجہ سے کئی باتیں ظاہری آداب کی وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جب حضور باہر تشریف لاتے تو دوست کھڑے ہو جاتے تھے۔قاضی صاحب مرحوم کا خیال تھا کہ یہ جائز نہیں بلکہ شرک ہے اور اس بارہ میں ہمیشہ بحث کیا کرتے تھے کہ اگر آج ہم میں ایسی باتیں موجود ہیں تو آئندہ کیا ہو گا۔وہ میرے استاد تھے میری خلافت کا زمانہ آیا۔تو ایک دفعہ میں باہر آیا تو وہ معاً کھڑے ہو گئے۔میں نے کہا قاضی صاحب یہ تو آپ کے نزدیک شرک ہے۔اس پر وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے کہ خیال تو میرا یہی ہے۔مگر کیا کروں رکا نہیں جاتا۔اس وقت بغیر خیال کے کھڑا ہو جاتا ہوں۔میں نے کہا بس یہی جواب ہے آپ کے تمام اعتراضات کا۔جہاں بناوٹ سے کوئی کھڑا ہو۔تو یہ بے شک شرک ہے۔مگر جب آدمی بے تاب ہو کر کھڑا ہو جائے۔تو یہ شرک نہیں۔یہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بعض امور ایسے ہیں جنہیں تکلف اور بناوٹ شرک بنا دیتے ہیں۔فرماتے تھے۔اپنے ایک بھائی کی وفات پر حضرت عائشہؓ نے بے اختیار شیخ مار دی اور منہ پر ہاتھ مار لئے کسی نے ان سے دریافت کیا کہ کیا یہ جائز ہے؟ آپ نے فرمایا بے اختیاری میں ایسا ہو گیا میں نے جان کر نہیں کیا تو قاضی صاحب کی یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ یا تو وہ بحث کیا کرتے تھے اور یا خود کھڑے ہو گئے۔یہ قلبی حالت ہی اصل حالت ہے جو بات بے ساختگی میں آپ ہی آپ ہو جائے وہی اصل نیکی ہے، اس سے نیچے جو نیکی ہے وہ نیکی تو ہے مگر سہارے کی محتاج ہے۔اصل نیکی وہی ہے جو آپ ہی آپ ہو اور ارادہ سے بھی پہلے کام ہو جائے۔اذان دینا بڑے ثواب کا کام ہے (خطبات محمود جلد 19 صفحہ 886 تا 889 ) | احادیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کہا کرتے تھے کہ یا اللہ ! ابوبکر کو میرے ساتھ رکھ۔قرآن کریم اس معیت کی شہادت اِنَّ اللهَ مَعَنا کے الفاظ میں دیتا ہے۔یہ معیت بوجہ سابق بالا یمان ہونے کے تھی۔پھر ان سے اتر کر دیگر صحابہ حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ