تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 589 of 862

تذکار مہدی — Page 589

تذکار مهدی ) 589 روایات سید نا محمودی حضرت خلیفہ اول اکڑوں بیٹھے ہوئے تھے۔یعنی آپ نے اپنے گھٹنے اٹھائے ہوئے تھے اور سر جھکا کر گھٹنوں میں رکھا ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔مولوی صاحب جماعت کے بڑھنے کا ایک ذریعہ کثرت اولا د بھی ہے۔اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر جماعت کے دوست ایک سے زیادہ شادیاں کریں تو اس سے بھی جماعت بڑھ سکتی ہے۔حضرت خلیفہ اول نے گھٹنوں پر سے سر اٹھایا اور فرمایا حضور میں تو آپ کا حکم ماننے کے لئے تیار ہوں۔لیکن اس عمر میں مجھے کوئی شخص اپنی لڑکی دینے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہنس پڑے تو دیکھو یہ انکسار اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب تھا جس کی وجہ سے انہیں یہ رتبہ ملا اب باوجود اس کے کہ آپ کی اولاد نے جماعت میں فتنہ پیدا کیا ہے۔لیکن اب بھی جماعت آپ کا احترام کرنے پر مجبور ہے اور آپ کے لئے دعائیں کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں اس انکسار اور محبت کی جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تھی وہ عظمت ڈالی ہے کہ باوجود اس کے کہ آپ کے بیٹوں نے مخالفت کی ہے پھر بھی ان کے باپ کی محبت ہمارے دلوں سے نہیں جاتی پھر بھی ہم انہیں اپنی دعاؤں میں یادر کھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند کرے کیونکہ انہوں نے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا جب ساری دنیا آپ کی مخالف تھی۔تو کل کا مقام اور ہماری جائیداد الفضل 27 / مارچ 1957 ء جلد 46/11 نمبر 74 صفحہ 5,4) وقف کرنے کے معنے تو یہ ہیں کہ آدمی کھڑا ہو گیا اب اس نے ہلنا نہیں اس کی زبان بند ہے۔مگر یہ عجیب وقف ہے کہ تھوڑے دنوں کے بعد لکھ دیا جاتا ہے کہ فلاں چیز نہیں۔میں دے تو دیتا ہوں مگر سوچتا ہوں کہ جسے کھانے پینے کے لئے میری مدد کی ضرورت ہے اُسے خدا تعالیٰ سے کیا تعلق ہے؟ واقفین کو ہم جو کچھ دیتے ہیں وہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہے۔کیونکہ ان کی طلب کے بغیر ملتا ہے مگر یہ کہ اپنی خواہش ہو کہ مل جائے یہ خدا تعالیٰ پر توکل کے منافی ہے۔تو کل کی مثال تو یہ ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح اول ایک مرتبہ مطب میں بیٹھے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام دلی میں تھے وہاں حضرت میر صاحب سخت بیمار ہو گئے۔قولنج کا اتنا سخت حملہ ہوا کہ ڈاکٹروں نے کہا آپریشن ہونا چاہئے۔بعض لوگوں نے کہا کہ بعض یونانی دواؤں