تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 531 of 862

تذکار مہدی — Page 531

تذکار مهدی ) 531 روایات سید نامحمود صحابی کے ایک بیٹے ہوا کرتے تھے۔جو پرانی طرز کے مولوی تھے اور ان کے خیالات بھی جاہل مولویوں والے تھے۔کبھی بات ہوئی اور ہم نے کہنا کہ علم غیب تو خدا کو حاصل ہے۔تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دینا کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی عالم الغیب تھے۔ہمیں چونکہ بچپن ہی سے شرک کے خلاف تعلیم ملی تھی۔اس لئے ہم ان سے بحث شروع کر دیتے۔میری طبیعت میں تو شرم اور ہچکچاہٹ تھی۔اس لئے میں لمبی بحث نہ کرتا۔مگر میرمحمد اسحاق صاحب اس کے پیچھے پڑ جاتے۔مگر وہ بار بار یہی کہتا کہ نہ نہ یہ نہ کہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم الغیب حاصل نہیں تھا۔ایک دن میر محمد اسحاق صاحب نے اپنے سر سے ترکی ٹوپی اتاری اور اسے چکر دیا۔جب انہوں نے ٹوپی ہلائی تو اس کا پھندنا ہلا۔اس پر انہوں نے کہا کہ بتاؤ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتہ ہے کہ اس کا پھندنا ہلا ہے۔کہنے لگا ہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہے کہ اس کا پھندنا بلا ہے۔اس پر ہم سب ہنس پڑے مگر وہ بڑی سنجیدگی سے یہی سمجھتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آدم سے لے کر اپنے زمانے تک اور اپنے زمانہ سے لے کر قیامت تک واقعہ ہونے والی ہر بات کا علم ہے۔یہاں تک کہ اگر ٹوپی کا پھندنا ہلا ہے تو اس کا بھی آپ کو پتا ہے۔الفضل 5 جولائی 1956 ء جلد 45/10 نمبر 155 صفحہ 3) طاعونی احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ہماری جماعت کا ایک حصہ طاعونی احمدی ہے۔یعنی ہزاروں ایسے لوگ ہماری جماعت میں شامل ہیں جو اگر چہ احمدیت قبول نہ کرنے کی حالت میں بھی احمدیت کو سچا سمجھتے تھے لیکن اگر طاعون نہ آتی تو وہ کہتے کہ ہمیں ظاہراً جماعت میں شامل ہونے کی کیا ضرورت ہے اتنا ہی کافی ہے کہ ہم نے دل میں احمدیت کو سچا مان لیا مگر جب طاعون آئی اور اس نے احمدی اور غیر احمدی میں ممتاز فرق پیدا کرنا شروع کیا اور انہوں نے دیکھا کہ طاعون غیر احمدیوں کو کھائے چلی جا رہی ہے تو وہ کھلے طور پر احمدی کہلانے لگ گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہنستے ہوئے اس حصہ جماعت کو طاعونی احمدی کہا کرتے تھے۔اسی طرح وہ شخص جس کا مقصد صرف یہ ہو کہ وہ دوزخ سے بچ جائے ، اللہ تعالیٰ کے عذابوں سے محفوظ رہے وہ طاعونی احمدی کی طرح نجاتی مومن تو کہلا سکتا ہے مگر حقیقی نہیں۔حقیقی