تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 862

تذکار مہدی — Page 502

تذکار مهدی ) 502 روایات سید نامحمودی وہاں گیا تو مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بیٹھے تھے اور لوگوں کا بہت بڑا مجمع تھا۔لوگوں نے مجھے کہا کہ آپ حنفیوں کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی سے بحث کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم حنفیوں کی طرف ہیں کیونکہ حنفیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اول قرآن ہے اور پھر حدیث اور ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے۔جب لوگوں نے آپ کو مولوی محمد حسین صاحب سے بحث کرنے کیلئے آمادہ کرنا چاہا تو آپ نے فرمایا مجھے ان کے مذہب کا پتہ نہیں، پہلے یہ اپنا عقیدہ بیان کریں اس کے بعد میں ان پر کوئی اعتراض کر سکتا ہوں۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے بیان کیا کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی طرف سے جو قول ثابت ہو جائے وہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے۔اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی یہی عقیدہ تھا اور ہمارا بھی یہی عقیدہ ہے کیونکہ اگر رسول کریم ﷺ کی بات نہیں مانی تو اور کس کی ماننی ہے؟ بہر حال جب آپ نے مولوی محمد حسین بٹالوی کی یہ بات سنی تو فرمایا یہ بالکل ٹھیک ہے، میں اعتراض کس بات پر کروں۔یہ سنتے ہی لوگ سخت غضب میں آگئے اور انہوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ہار گئے ، ہار گئے۔بس یونہی عالم بنے پھرتے تھے، ہمیں اب پتہ لگا کہ یہ عالم نہیں جاہل ہیں۔آپ نے لوگوں کی ان تمام باتوں کو سُنا مگر کوئی پرواہ نہ کی اور وہاں سے چلے آئے۔واپسی کے وقت خدا تعالیٰ نے آپ پر الہام نازل کیا کہ چونکہ تو نے میری خاطر یہ ذلت برداشت کی ہے اس لئے تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ ( تذکرہ صفحہ 8 ایڈیشن چہارم) تو علماء حقیقی وہی ہیں جن کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہو مگر ان علماء میں سے بھی وہ لوگ جو اس مقام پر نہیں پہنچے ہوئے ہوتے جس مقام پر پہنچ کر خدا تعالیٰ انہیں اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُم (لم سجده: 41) کے خطاب سے مخاطب کرتا ہے، بعض دفعہ ٹھوکر کھا جاتے اور پھر ایسے ذلیل ہو جاتے ہیں کہ ان کی ذلت کی کوئی انتہاء نہیں رہتی جیسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تھے۔شروع شروع میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اتنی تعریف کی ، اتنی تعریف کی کہ اسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے ایک پُر جوش مرید آپ کی تعریف کر رہا ہے۔چنانچہ براہین احمدیہ پر انہوں