تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 424 of 862

تذکار مہدی — Page 424

تذکار مهدی ) 424 روایات سید نامحمود جاتی جس قدر قربانی اور فدائیت ان عظیم الشان کامیابیوں کے لیے ضروری ہے۔تو اپنے فضل سے آسمان سے فرشتے نازل فرما، تو ہمارے قلوب کو صیقل فرما ، تو آسمانی انوار سے ہمارے دل اور دماغ کو روشن فرما، تو ہم کو ایمان بخش اور ان لوگوں کو بھی ایمان بخش جو کروڑوں کی تعداد میں دنیا میں پائے جاتے ہیں، تو ہم کو سلسلہ پر استقامت عطا فرما اور ان لوگوں کو بھی سلسلہ میں داخل فرما جو کروڑوں کی تعداد میں ابھی اس سلسلہ کے نام سے بھی نا آشنا ہیں۔تو اسلام کی فتح کا دن قریب سے قریب تر لا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روحانی بادشاہت کو دنیا میں قائم فرما دے۔یہ دعا اگر کی جائے تو بتاؤ اس میں کونسا شرک ہے۔یہ تو وہ خدا کا فیصلہ ہے جو وہ آسمان پر کر چکا۔اب ہم چاہتے ہیں کہ یہ فیصلہ زمین پر بھی نافذ ہو۔پس ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر دعا کے لیے جانا صرف اس لیے ہے کہ وہ نزولِ برکات کا مقام ہے اور اس لیے ہے کہ وہاں رفت زیادہ پیدا ہوتی ہے اور اس طرح ہم آسانی سے خدا تعالی کی غیرت کو بھڑکا سکتے ہیں۔نظام الدین اولیاء اور شاگرد الفضل 14 مارچ 1944 ء جلد 32 نمبر 61 صفحہ 8،7 ) حضرت خلیفہ اول ایک واقعہ سنایا کرتے تھے۔میں نے یہ واقعہ حضرت مسیح موعود الصلوة والسلام سے بھی سنا ہے کہ حضرت نظام الدین اولیاء کے ایک شاگرد جو بعد میں ان کے خلیفہ بھی ہوئے۔اپنی زندگی میں وہ ایک جگہ شراب پی رہے تھے۔اتفاق سے حضرت نظام الدین بھی ادھر سے گزرے۔دیکھا تو فرمایا حسن! یہ کیا؟ وہ مسکرائے اور ایک شعر پڑھا جس کا مطلب یہ تھا کہ ہمارے فسق نے آپ کے زہد سے کمی نہ کی۔یعنی یہ حالت فسق ابھی بڑھی ہوئی ہے۔آپ کے زہد کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔( خطبات محمود جلد 7 صفحہ 15) حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید میں اس بات کا قائل نہیں کہ کوئی شخص اس بات میں لگا رہے کہ قاری کی طرح وہ قرآت کر سکے لیکن جو کام آسانی کے ساتھ کیا جا سکتا ہے اسے کیوں چھوڑا جائے۔یہ کوشش کرنا کہ ہم اسے قاری کی طرح ہی ادا کریں درست نہیں کیونکہ اس کی طاقت ہمیں خدا نے نہیں بخشی میری مرحومہ بیوی ام طاہر بیان کیا کرتی تھیں کہ ان کے والد صاحب کو قرآن پڑھنے پڑھانے کا