تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 421 of 862

تذکار مہدی — Page 421

تذکار مهدی ) 421 روایات سید نا محمود جسم کا خون کھولنے لگ گیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا تو آپ فوراً تشریف لائے اور آپ نے خطوط کا وہ تھیلا میرے ہاتھ سے لے لیا اور فرمایا انہیں مت پڑھو۔اس قسم کے خطوط کے کئی تھیلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جمع تھے۔لکڑی کا ایک بکس تھا جس میں یہ تمام خطوط رکھتے چلے جاتے۔کئی دفعہ آپ نے یہ خطوط جلائے بھی۔مگر پھر بہت سے جمع ہو جاتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہی تھیلوں کے متعلق اپنی کتب میں لکھا ہے کہ میرے پاس دشمن کی گالیوں کے کئی تھیلے جمع ہیں۔پھر صرف ان میں گالیاں نہیں ہوتی تھیں بلکہ واقعات کے طور پر جھوٹے اتہامات اور ناجائز تعلقات کا ذکر ہوتا تھا۔پس ایسی باتوں سے گھبرانا بہت نادانی کی بات ہے۔یہ باتیں تو ہمارے تقویٰ کو مکمل کرنے کے لئے ظاہر ہوتی ہیں۔ان میں ناراضگی اور جوش کی کون سی بات ہے۔آخر برتن کے اندر جو کچھ ہوتا ہے وہی اس میں سے ٹپکتا ہے۔دشمن کے دل میں چونکہ گند ہے اسی لئے گند ہی اس سے ظاہر ہوتا ہے۔لیکن ہمیں چاہئے کہ ہم نیکی و تقویٰ پر زیادہ سے زیادہ قائم ہوتے چلے جائیں اور اپنے اخلاق کو درست رکھیں۔اگر دشمن کسی مجلس میں ہنسی اور تمسخر سے پیش آتا ہے۔تو تم اس مجلس سے اٹھ کر چلے آؤ۔یہی خدا کا حکم ہے۔جو اُس نے ہمیں دیا مگر بیہودہ غصہ اور ناواجب غضب کا اظہار بیوقوفی ہے۔اگر اس وقت جبکہ تم کمزور ہو اور تمہاری مثال دنیا کے مقابلہ میں بتیں دانتوں میں زبان کی سی ہے مخالفین کی حرکات پر تمہیں غصہ آتا ہے اور تم اپنے جذبات کو قابو میں نہیں رکھ سکتے تو یا درکھو جب ہمیں بادشاہت حاصل ہو گی اُس وقت ہمارے آدمی دشمنوں پر سخت ظلم کرنے والے ہوں گے۔پس آج ہی اپنے نفوس کو ایسا مارو ایسا مارو کہ جب اللہ تعالیٰ تمہیں یا تمہاری اولادوں کو بادشاہت دے تو تم ظلم کرنے والے نہ بنو اور تمہارے اخلاق اسلامی منہاج پر سُدھر چکے ہوں۔اگر آج تم صبر سے بھی کام لیتے ہو تو دنیا کی نگاہ میں یہ کوئی خوبی نہیں کیونکہ کمزوری کے وقت ظلم کو برداشت کر لینا کوئی کمال نہیں ہوتا۔دہلی میں اولیاء کی قبروں پر دعا (الفضل مورخہ 9 مارچ 1938 ء جلد 26 نمبر 55 صفحہ 8-7 ) | اللہ تعالیٰ نشان نمائی کے لئے نبیوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز میں برکت رکھ دیتا ہے