تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 862

تذکار مہدی — Page 295

تذکار مهدی ) 295 روایات سید نا محمود آنکھیں کھول کر دیکھے کہ یہاں کس قدر نشانات ہیں اور پھر وہ خود بھی ایک نشان ہے۔صداقت کے نشانات کے لئے حقیقۃ الوحی دیکھو خطبات محمود جلد 5 صفحہ 357 تا 354 ) | مجھے خوب یاد ہے کہ ایک مولوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے پاس آیا اور کہنے لگا۔میں آپ کا کوئی نشان دیکھنے آیا ہوں۔آپ ہنس پڑے اور فرمایا۔میاں تم میری کتاب حقیقۃ الوحی دیکھ لو۔تمہیں معلوم ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے میری تائید میں کس قدر نشانات دکھائے ہیں۔تم نے ان سے کیا فائدہ اٹھایا ہے کہ اور نشان دیکھنے آئے ہو۔پس اگر اس شخص نے دو منٹ یا پانچ منٹ میں پوری ہونے والی دو چار پیشگوئیاں پیش کی ہوتیں۔تو ہم دوسال کیا اس کی دوسو سال والی پیشگوئی بھی مان لیتے اور کہتے کہ جب ہم نے دو تین یا پانچ منٹ میں پوری ہونے والی پیشگوئیاں دیکھی ہیں۔تو یہ لمبے عرصے والی پیشگوئیاں بھی ضرور پوری ہوں گی۔لیکن اگر کوئی شخص اس قسم کی پیشگوئیاں دکھائے بغیر لمبے عرصے والی پیشگوئی کرے تو ہم کہیں گے کہ یہ بات عقل کے خلاف ہے۔(الفضل 14 اگست 1956ء جلد 45/10 نمبر 189 صفحہ 4) اور کھانسی دور ہوگئی خدا تعالیٰ بغیر اسباب کے بھی کام کر سکتا ہے۔اس کی مثال میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔ایک دفعہ آپ کو کھانسی کی شکایت تھی۔مبارک احمد کے علاج میں آپ ساری ساری رات جاگتے تھے۔میں ان دنوں بارہ بجے کے قریب سوتا تھا اور جلد ہی اٹھ بیٹھتا تھا لیکن جب میں سوتا اس وقت حضرت صاحب کو جاگتے دیکھتا اور جب اٹھتا تو بھی جاگتے دیکھتا اس محنت کی وجہ سے آپ کو کھانسی ہو گئی۔ان دنوں میں ہی آپ کو دوائی وغیرہ پلایا کرتا تھا اور چونکہ دوائی کا پلانا میرے سپرد تھا اس لئے ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق ایسی باتوں پر جو کھانسی کے لئے مضر ہوں ٹوک بھی دیا کرتا۔ایک دن ایک شخص آپ کے لئے تحفہ کے طور پر کیلے لایا۔حضرت صاحب نے کیلا کھانا چاہا مگر میرے منع کرنے پر کہ آپ کو کھانسی ہے آپ کیوں کیلا کھاتے ہیں آپ نے کیلا مسکرا کر رکھ دیا۔غرض چونکہ میں ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کراتا تھا اور تیماردار تھا آپ میری بات بھی مان لیتے تھے۔انہی دنوں ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحبہ