تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 200 of 862

تذکار مہدی — Page 200

تذکار مهدی ) 200 روایات سید نا محمودی واپس تشریف لا رہے تھے تو سنہری مسجد یا وزیر خان کی مسجد ( یہ مجھے یاد نہیں رہا) ان دونوں میں سے کسی ایک مسجد کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔انہیں یہ پتا لگ چکا تھا کہ مرزا صاحب اس طرف گئے ہیں اور تھوڑی دیر میں ہی وہ واپس آنے والے ہیں۔اُن دنوں سواری کے لیے شکر میں ہوا کرتی تھیں۔یہ ایک چار پیسے کی گاڑی ہوا کرتی تھی جس پر لکڑی کا ایک کمرہ سا بنا ہوا ہوتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی شکرم میں بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ شکر میں آپ کے آگے پیچھے تھیں۔میں بھی اُس شکرم میں تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف رکھتے تھے۔جس وقت گاڑی وہاں پہنچی لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا۔میں سمجھتا ہوں غالباً مولویوں نے چیلنج دیا ہو گا کہ مرزا صاحب یہاں آئے ہیں تو ہم سے مباحثہ کر لیں۔وہ جانتے تھے کہ اس بے موقع آواز کا جواب چونکہ یہی ہوگا کہ ہم مباحثہ نہیں کر سکتے اس لیے ہم لوگوں میں شور مچا دیں گے کہ مرزا صاحب ہار گئے۔چنانچہ یہی ہوا۔جب آپ کی شکرم وہاں پہنچی تو لوگوں نے آوازے کسے اور یہ کہنا شروع کیا کہ مرزا صاحب ہار گئے۔غالباً انہوں نے یہی کہا ہوگا کہ ہم سے مباحثہ کر لیں اور چونکہ مباحثہ کا یہ کوئی طریق نہیں ہوتا کہ جہاں کوئی شخص مباحثہ کے لیے کہے وہیں اُس سے مباحثہ شروع کر دیا جائے اسی لیے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انکار کیا ہو گا اور انہوں نے یہ سوچا ہوگا کہ جب گاڑیاں یہاں سے گزریں گی ہم شور مچا دیں گے کہ مرزا صاحب بھاگ گئے ہیں۔اس مسجد کے آگے اونچی سیٹرھیاں ہیں۔سات آٹھ سیڑھیاں چڑھ کر مسجد کا دروازہ آتا ہے۔ان سیڑھیوں پر بہت سا ہجوم تھا۔جو لوگ لاہور کے واقف ہیں وہ شاید سیڑھیوں کے ذکر سے سمجھ جائیں کہ یہ کونسی مسجد ہے سنہری مسجد یا وزیر خاں کی مسجد۔“ اسی موقع پر بعض دوستوں نے عرض کیا کہ ایسی سیٹرھیاں سنہری مسجد کے آگے ہیں۔سینکڑوں لوگوں کا ہجوم وہاں جمع تھا اور یہ شور مچا رہا تھا کہ مرزا ہار گیا مرزا دوڑ گیا۔اس طرح کوئی ہو ہو کر رہا تھا کوئی تالیاں پیٹ رہا تھا، کوئی گالیاں دے رہا تھا بلکہ بعض نے کنکر مارنے بھی شروع کر دیئے۔اس ہجوم سے آگے ذرا فاصلے پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دتی دروازہ کے باہر کیونکہ میرے ذہن پر یہی اثر ہے کہ جس جگہ کا یہ واقعہ ہے وہاں جگہ خالی تھی اور عمارتیں تھوڑی سی تھیں میں نے دیکھا کہ ایک شخص ممبر پر یا درخت کی ایک ٹہنی پر بیٹھا ہے۔اُس کا ہاتھ