تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 862

تذکار مہدی — Page 188

تذکار مهدی ) 188 روایات سید نا محمودی میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر تم میں ایک رائی برابر بھی ایمان ہو اور تم کسی پہاڑ سے کہو کہ یہاں سے وہاں چلا جائے تو وہ چلا جائے گا۔اور اگر تم بیماروں پر ہاتھ رکھو گے تو وہ اچھے ہو جائیں گے۔پس یہ سوال مجھ سے نہیں ہو سکتا میں تو وہ معجزے دکھا سکتا ہوں۔جو میری آقا حضرت محمد مصطفے ﷺ نے دکھائے۔آپ ان معجزوں کا مطالبہ کریں تو میں دکھانے کے لئے تیار ہوں۔باقی رہے اس قسم کے معجزے سو آپ کی کتاب نے بتا دیا ہے کہ ہر وہ عیسائی جس کے اندر ایک رائی کے برابر بھی ایمان ہو۔ویسے ہی معجزے دکھا سکتا ہے جیسے حضرت مسیح ناصری نے دکھائے۔سو آپ نے بڑی اچھی بات کی جو ہمیں تکلیف سے بچالیا۔اور ان اندھوں بہروں لولوں اور لنگڑوں کو اکٹھا کر دیا۔اب یہ اندھے بہرے لولے اور لنگڑے موجود ہیں۔اگر آپ میں ایک رائی کے برابر بھی ایمان موجود ہے تو ان کو اچھا کر کے دکھا دیجئے۔آپ فرماتے تھے اس جواب سے پادریوں کو ایسی حیرت ہوئی کہ بڑے بڑے پادری ان لولوں اور لنگڑوں کو کھینچ کھینچ کر الگ کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ اپنے مقربین کو ہر موقع پر عزت بخشتا ہے اور ان کو ایسے ایسے جواب سمجھاتا ہے جن کے نتیجہ میں دشمن بالکل ہکا بکا رہ جاتا ہے۔اتم کی پیشگوئی ( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 88-89) مومن کا کام اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا ہوتا ہے۔کام تو خدا تعالیٰ کرتا ہے لیکن ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم وہی کچھ کریں، ہم وہی کچھ سوچیں ، اور ہم وہی کچھ کہیں جو خدا تعالیٰ نے کہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آتھم کے متعلق پیشگوئی فرمائی اور پیشگوئی کی معیاد گزر گئی میں اس وقت چھ سات سال کی عمر کا تھا۔مجھے وہ نظارہ خوب یاد ہے۔جس جگہ قادیان میں بک ڈپو ہوا کرتا تھا اور اس کے ساتھ والے کمرے میں موثر ہوا کرتے تھے اور اس کے مغرب والے کمرے میں خلیفہ اسی اول پہلے درس دیا کرتے تھے یا مطلب کیا کرتے تھے۔آخری ایام میں مولوی قطب الدین صاحب مرحوم وہاں مطب کرتے رہے ہیں۔اس کے ساتھ پھر ایک کو ٹھڑی تھی جس میں کتا بیں رکھی ہوئی تھیں اور جس کمرے میں اب موٹر ہوتے تھے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پر لیس تھا اور اس کمرے میں جہاں حضرت خلیفہ اسیح اول مطب فرمایا کرتے تھے۔فرمہ بندی ہو جاتی تھی اور پھر کوٹھڑی میں کتا بیں رکھ دی جاتی تھیں۔