رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ

by Other Authors

Page 9 of 65

رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ — Page 9

9 بسم اللہ الرحمن الرحیم صلى الله رسول مقبول ﷺ کا تو کل علی اللہ يا أَيُّهَا النَّبِيُّ اِنَّا اَرْسَلْنكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّنَذِيرًا وَّ دَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَ سِرَاجًا مُنِيرًا وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا وَ لَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَ الْمُنَافِقِينَ وَدَعْ اَ ذَهُمْ وَ تَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًاه (سورۃ الاحزاب : ۴۶ تا ۴۹) اے نبی ! یقیناً ہم نے تجھے ایک شاہد اور ایک مبشر اور ایک نذیر کے طور پر بھیجا ہے۔اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلانے والے اور ایک منور کر دینے والے سورج کے طور پر۔اور مومنوں کو خوشخبری دیدے کہ ( یہ ) ان کے لئے اللہ کی طرف سے بہت بڑا فضل ہے۔اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کر اور ان کی ایذا رسانی کو نظر انداز کر دے۔اور اللہ پر توکل کر اور اللہ ہی کارساز کے طور پر کافی ہے۔