رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا توکل علی اللہ — Page 17
17 پس یہ وہ متوکل انسان تھا ہے جس کا نام سینکڑوں ہزاروں سال پہلے سے اللہ تعالیٰ نے متوکل رکھ دیا تھا! حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے چند عارفانہ ارشادات جہاں تک ہمارے پیارے آقا حضرت اقدس محمد عربی ﷺ کا تعلق ہے آپ كَانَ خُلُقُه الْقُرْآنَ کے مطابق قرآن مجید کی جملہ تعلیمات پر سب سے زیادہ عامل اور ان کی مجسم تصویر تھے۔آپ کے مقام تو کل علی اللہ کا اندازہ لگا نا عام انسان کے بس کی بات نہیں۔اس کے لیے ایک عارف باللہ کی نظر اور چشم بصیرت کی ضرورت ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس موضوع پر حضرت نبی اکرم ﷺ کے روحانی فرزند جلیل ، حضرت امام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام نے ہماری راہنمائی فرمائی ہے۔اس لیئے مضمون کو آگے بڑھانے اور واقعات کے آئینہ میں تو کل علی اللہ کی جھلک دیکھنے سے پہلے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ہم حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے پر معارف ارشادات سے روشنی اور بصیرت حاصل کریں۔دوارشادات بطور نمونہ پیش کرتا ہوں۔آپ نے فرمایا : ’ الله واقعات حضرت خاتم الانبیاء ﷺ پر نظر کرنے سے یہ بات نہایت واضح اور نمایاں اور روشن ہے کہ آنحضرت اعلیٰ درجہ کے یک رنگ اور صاف باطن اور خدا کے لئے جان باز اور خلقت کے بیم و امید سے بالکل منہ پھیر نے والے اور محض خدا پر توکل کرنے والے تھے کہ جنہوں نے خدا کی خواہش اور مرضی میں محو اور فنا ہو کر اس بات کی کچھ بھی پروانہ کی کہ