تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 92 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 92

83 آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا ابَاءَ كُمْ وَاِخْوَانَكُمْ أَوْلِيَاءَ إِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْإِيْمَانِ ، وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ۔قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَاخْوَانُكُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَاَمْوَالُ هِ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيْلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ (التوبه : 17 تا 24) ترجمہ: مشرکوں کا یہ کام نہیں۔کہ خدا کی مسجدیں بنائیں یا آباد کریں۔حالانکہ وہ اپنے آپ پر کفر کی گواہی دیتے ہیں۔ان لوگوں کے اعمال ضائع ہو گئے۔اور وہ آگ میں رہیں گے۔البتہ اللہ کی مسجدوں کو صرف وہی لوگ بناتے اور آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں۔اور نماز کو قائم کرتے ہیں۔اور زکوۃ دیتے ہیں۔اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔پس قریب ہے کہ یہی لوگ سیدھے راستہ پر چلنے والے ہوں۔کیا تم نے حاجیوں کا پانی پلانا اور مسجد حرام کی خدمت کرنا اس کے برابر سمجھا ہے۔جو اللہ پر ایمان لائے۔اور خدا کے راستہ میں جہاد کرے۔یہ لوگ اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہوتے۔اور اللہ ظلم کرنے والی قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔وہ لوگ جو ایمان لائے اور ہجرت کی۔اور اللہ کے راستہ میں اپنے جان و مال سے جہاد کیا۔وہ اللہ کے نزدیک بڑے درجے والے ہیں۔اور یہی لوگ مراد یں پانے والے ہیں۔ان کا رب ان کو اپنی رحمت اور رضا مندی کی خوشخبری دیتا ہے۔اور ان کے لئے جنتیں ہیں۔جن میں لازوال نعمتیں ہیں۔وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔یقیناً اللہ کے پاس بڑے انعام ہیں۔اے ایمان والو! اپنے بزرگوں اور اپنے بھائیوں کو دوست نہ بناؤ۔اگر وہ ایمان کے مقابلہ میں کفر کو