تواریخ مسجد فضل لندن — Page 67
60 ٹائمٹر آف لنڈن (THE TIMES OF LONDON) لنڈن کی اس پہلی مسجد کی تعمیر کے لئے بنیادیں b کھودی جانے کا کام شروع کیا گیا جو احمدی ساؤتھ فیلڈ میں تعمیر کرنے لگے ہیں۔یہ بیت ایک مکان کے ملحقہ باغیچہ میں بنی تجویز ہوئی ہے جو کہ عرصہ سے احمدیوں کے قبضہ و ملکیت میں ہے اور جہاں وہ مدت سے نماز میں پڑھ رہے ہیں۔اس مسجد کا سنگ بنیاد پچھلے موسم خزاں میں ہنر ہولی نس دی خلیفہ اسیح نے اپنے دستِ مبارک سے رکھا تھا۔ریورنڈ اے آر درد (مولانا عبدالرحیم صاحب درد) کی قیادت میں جو کہ احمدیہ مشن کے انچارج ہیں ہندوستانی احمدیوں کی ایک چھوٹی سی جماعت اکٹھی ہوئی۔مولوی عبدالرحیم صاحب درد نے عربی زبان میں ان ادعیات کی تلاوت کی۔جو تعمیر کعبہ کے وقت پڑھی گئی تھیں۔بعد ازاں سلسلہ احمدیہ کے ممبروں نے وہ دُعائیں پڑھتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے کھدائی کا کام شروع کیا جو مسجد مدینہ کی تعمیر کے وقت پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے پڑھی تھیں۔جماعت احمدیہ کے مرکز میں اطلاع دینے کے ماسوا ہندوستان، امریکہ، سیریا، فلسطین وغیرہ تمام ان ممالک میں جہاں اس سلسلے کے افراد ہیں کام شروع کرنے سے پہلے ہی برقی