تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 40 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 40

36 وان المساجد لله فلا تدعو مع الله احداً (الجن)۔مسجد وہ جگہ ہے جہاں لوگ اپنے جسم کو پاک کر کے داخل ہوتے ہیں اور اس کے اندر آ کر اپنی روح کو پاک کرتے ہیں۔غرض یہ مقام طہارت روحانی اور جسمانی کا جامع ہے۔مسجد وہ پاک جگہ ہے جہاں محض دنیا داری کی باتیں ناجائز ہیں اس میں صرف وہی کام ہو سکتے ہیں جو دین کا حصہ اپنے اندر رکھتے ہوں۔مسجد وہ پاک جگہ ہے جہاں اجتماع اور اتحاد کا سبق مسلمانوں کو ہر روز پانچ دفعہ سکھایا جاتا ہے اور اس کے فوائد سے متمتع کیا جاتا ہے۔مسجد وہ عالی مقام ہے جہاں سچی مساوات انسانی کا روزانہ کئی بار کھینچا جاتا ہے جہاں بادشاہ اور مزدور۔عالم اور جاہل۔امیر اور غریب۔بوڑھا اور جوان ایک ہی صف میں دوش بدوش کھڑے نظر آتے ہیں۔مسجد ہی وہ جگہ ہے جہاں دُنیا سے حقیقی انقطاع میسر آتا ہے۔دنیاوی خیالات۔شور و شر اور کاروبار سے انسانی روح نجات پا کر کامل اور خالص توجہ سے اپنے خالق کی تعریف اور شکر اور دُعا میں مشغول ہوتی ہے۔مسجد ہی وہ مقدس جگہ ہے جہاں اعتکاف۔حسن عبادت میسر آ سکتی ہے جو اسی انقطاع کا ایک نہایت اعلیٰ درجہ ہے۔مسجد ہی مسلمانوں کے لئے تبلیغ و ہدایت کا مرکز ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی اسی لئے کعبہ کو ہدی اللعالمین فرمایا ہے۔مسجد ہی ایک ایسا مقام ہے جہاں سے اصول اسلام کا اعلان باربار با آواز بلند آذان کے ذریعہ دنیا کے چاروں گوشوں میں ہر روز پانچ وقت کیا جاتا ہے۔مسجد ہی وہ صاف اور مطہر جگہ ہے جو ایک نمونہ ہے اس لئے کہ مسلمان کسی طرح خود اپنے گھروں کو پاک وصاف رکھا کریں۔مسجد ہی وہ پبلک جگہ ہے جہاں ہر مذہب و ملت کا آدمی اور ہر متلاشی حق بغیر روک ٹوک کے اسلام کی طرز عبادت اور اس کے فوائد کو آزادی کے ساتھ اپنی آنکھ سے ہر وقت دیکھ سکتا اور کلام الہی اور امام کے خطبوں کوسن