تواریخ مسجد فضل لندن — Page 28
26 جذبہ موجود ہے روحانیت کا اثر اپنے اندر پاتے ہیں اور (دینِ حق ) سے دلی محبت رکھتے ہیں کئی لوگ سچے خوابوں کی بناء پر سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔(7) خود (بیت) کا وجود میں آنا جس میں تمام دُنیا کے دیگر مسلمان باوجود کوشش کے ناکام رہے۔(8) اسلام کی بابت بُرے خیالات۔بدظنیوں اور غلط عقائد سے لوگوں کا دُور ہوتے جانا۔(9) سے بڑھ کر صلیب اور تثلیث کا اثر اس قوم بلکہ ان کے سب مذہبی لیڈروں سے زائل ہوتے جانا اور مغربی قوموں کا اسلامی مسائل اور اعتقادات کی طرف رجوع کرتے آنا۔(10) عورتوں اور مردوں کا باہمی مصافحہ بند ہونا جس نے عملی طور ثابت کر دیا ہے کہ یہ لوگ دراصل اسلامی احکام کو یورپین معاشرت اور رواج پر عملاً غالب کرنا چاہتے ہیں۔(بيت) لنڈن کے متعلق پیشگوئیاں (1) سب سے پہلے ناظرین کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس پیش گوئی کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ آخری زمانہ میں (یعنی مسیح موعود کے سورج مغرب کی طرف سے طلوع ہوگا اور جیسا کہ پیشگوئیوں کا قاعدہ ہے ان میں استعارات کا رنگ بہت غالب ہوتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ کو استعارہ پسند ہے اس کی تاویل یعنی حقیقت حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے یہ فرمائی ہے کہ آخری زمانہ میں ( دینِ حق ) کا سورج مغربی ممالک پر طلوع ہو گا اور ان لوگوں کو بھی جو ہزارہا سال سے