تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 126 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 126

113 رہا۔جس میں فوٹو چھپتے ہوں۔اور اس میں (بیت) کا فوٹو نہ چھپا ہو۔لنڈن ٹائمز سے لے کر انگلستان کے دُور دراز گاؤں اور قصبوں کے نہایت معمولی اخبارات میں بھی بیت کے فوٹو اور اس کے متعلق نوٹ نکلے ہیں۔یہی حالت یورپ کے دیگر ممالک اور اس کے بعد ہندوستان اور دیگر ممالک کے اخبارات کی ہوئی ہے۔اقتباسات از اخبارات انگلستان (1) ایوننگ اسٹینڈرڈ (Evening Standard) ( مورخہ 23 ستمبر 1926ء) لنڈن کی نئی مسجد مُسلمانوں کی نئی بیت واقع ساؤتھ فیلڈ کا افتتاح امیر فیصل 3 /اکتوبر کو کریں گے۔امیر موصوف مکہ کے وائسرائے (Viceroy) ہیں اور ابن سعود شاہ حجاز کے دوسرے صاحبزادے ہیں۔امام مسجد جناب -اے-آر- درد صاحب شہزادہ کے استقبال کے لئے لنڈن سے پلیمتھ (Plymouth) تشریف لے گئے ہیں۔شہزادہ موصوف خاص کر مسجد کے افتتاح کے لئے انگلستان آ رہے ہیں۔پہلی مرتبہ وہ 1921ء میں معاہدات صلح کے بعد بطور سفیر شہنشاہ جارج پنجم کی ملاقات کے لئے آئے مسجد کی عمارت سفید اور عظیم الشان ہے۔اس پر سیمنٹ (Cement) کی لپائی ہوئی ہے۔اس میں ایک بڑا سفید گنبد اور چار مینارے ہیں۔میناروں پر سے مؤمنین کو نماز کے لئے بلایا جائے گا۔اس مسجد میں اور ایشیائی مسجدوں میں اتنا فرق ہے کہ اس میں کئی ایک لمبی اور تنگ کھڑکیاں ہیں جو گرجا کی