تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 94 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 94

85 ہم پر اور باقی بنی نوع انسان پر کیا تھا۔اس مقدس گھر کو ان کے سب سے بڑے مرکز میں بنا کر ان کے احسان کے بارِ گراں سے سبکدوش ہونے کی سچی خواہش کا عملی ثبوت دیں پھر میں صدر جلسہ شیخ عبدالقادر صاحب کا خصوصاً اور باقی احباب کا عموماً اپنی طرف سے اور اپنی تمام جماعت کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دُور و نزدیک سے تشریف لا کر ہماری اس ناچیز سعی کی تکمیل کے موقع پر تعاون و ہمدردی کا ہاتھ بٹایا۔اس کے بعد اس نادر موقع کو غنیمت جانتا ہوں۔تمام حاضرین اور پھر پریس کے ذریعے سے تمام دنیا کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی پیدائش کی غرض کو سمجھیں۔اور اپنی مجموعی کوشش سے اس مقصد کے حصول کی طرف توجہ کریں۔جس کے لئے دنیا کی بہترین ہستیوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔میرے مخاطب خصوصیت کے ساتھ انگلستان کے لوگ اور پھر دوسرے اہل مغرب ہیں۔جنہوں نے اپنے ملک کے روشن گوہروں کی یادگاروں سے اپنی سر زمین کو بھر دیا ہے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ خیر خواہانِ ملک جن کی یاد کو وہ تازہ رکھتے ہیں۔ان خدا کے مقدس نبیوں کے مقابلہ میں جنہوں نے دنیا کی بہتری کے لئے اپنے دل اور اپنی روح کو اس طرح پگھلا دیا۔جس طرح آگ میں سیسہ پھل جاتا ہے۔کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتے۔پھر کیا افسوس کی بات نہیں۔کہ اس وقت لوگ ان بزرگوں کی یادگار قائم رکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔یہ لوگ توحید ، خدا کی محبت ، روحانی پاکیزگی، اخلاق کی درستی، غرباء کی سچی ہمدردی، بنی نوع انسان کے حقوق کی نگہداشت، اتحاد اور حقیقی مساوات کو دنیا میں قائم رکھنے کے لئے آئے تھے اور یہی وہ خوبیاں ہیں۔جن کی طرف سے سخت غفلت برتی جا رہی ہے۔اور یہی وہ بات ہے جس کی طرف بیوت ہمیں بلاتی ہیں۔بیت کیا ہے؟ ایک اینٹوں یا پتھروں کی عمارت ہے جس میں