تواریخ مسجد فضل لندن — Page 6
5 اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تواریخ ( بیت ) فضل لنڈن یعنی لنڈن کی سب سے پہلی ( بیت ) کے آغاز سے افتتاح تک کی تواریخ یہ رسالہ اس لئے لکھا گیا ہے کہ پبلک کو اس (بیت) کے تفصیلی حالات معلوم ہوں۔جو حال ہی میں سلطنت برطانیہ کے دارالامارہ شہر لنڈن میں تعمیر کی گئی ہے اور جس کے افتتاح کے شاندار ذکر سے دُنیا کے تمام ممالک اخبارات کے صفحے مملو ہیں۔یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جس قدر شہرت اس ( بیت) کی دنیا کے مختلف حصص اور گوشے گوشے میں ہوئی ہے۔اور جس قدر عمائد اور معززین اس کے رسم افتتاح کے وقت جلسے میں شریک ہوئے۔اور جس قدر تاریں اور مضامین اس کے لئے اخبارات میں چھاپے گئے اور جس قدر خوشی کا اظہار ہر طبقہ کے لوگوں کی طرف سے اس کی تعمیر پر کیا گیا ہے۔اس قدر دُنیا کی کسی عبادت گاہ کی تعمیر پر آج تک نہیں ہوا۔اس (بیت) کے حالات اور تاریخ بیان کرنے سے پہلے یہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس جماعت اور سلسلہ کا ذکر مختصر طور پر کیا جائے جس کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے یہ توفیق دی کہ دُنیا کی سب سے بڑی سلطنت کے سب سے بڑے شہر میں سب سے پہلا خدائے واحد کا گھر تعمیر کرے اور اس طرح تثلیث دہریت اور مادیت کے مرکز میں حقیقی اور مقدس توحید کی