تواریخ مسجد فضل لندن — Page 4
4 اللہ تعالیٰ نے ہمارے شعبہ اشاعت کو حضرت میر صاحب کے قریباً تمام رشحات قلم اخبارات و رسائل اور لائبریریوں میں نایاب کتب کی صف سے نکال کر دوبارہ زیور طبع سے آراستہ کر کے افادۂ عام کے لئے پیش کرنے کی خصوصی سعادت عطا فرمائی ہے۔قبل ازیں مضامین حضرت میر محمد اسمعیل صاحب دو جلدوں میں ( 1280 صفحات پر مشتمل ، بخار دل (304 صفحات) آپ بیتی (220 صفحات) اور کرنہ کر (78 صفحات) شائع ہو چکی ہیں۔یہ کتاب آپ کی دستیاب کتب میں سے آخری ہے جو پہلی بار 1927 میں طبع ہوئی تھی۔دوبارہ لکھوانے میں بعض الفاظ مجبورا تبدیل کرنے پڑے ہیں پڑھتے ہوئے بریکٹ میں لکھے ہوئے متبادل الفاظ کی جگہ اصل الفاظ پڑھئے تو لطف دو بالا ہو جائے گا۔قارئین کرام کی سہولت کے لئے کتاب میں اردو میں لکھے ہوئے انگریزی الفاظ کو بریکٹ میں لکھوایا گیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر مساعی قبول فرمائے۔یہ نایاب مائدہ آپ کی خدمت میں پہنچانے کے لئے عزیزہ امتہ الباری ناصر کی کاوشوں کا دعاؤں سے بدلہ دیں۔ان کی ساری ٹیم ہماری خصوصی دعاؤں کی مستحق فجز اصن اللہ تعالیٰ احسن الجزاء یہ کتاب سے منظور شدہ ہے۔